پاکستان جون 2022 سے مون سون کے شدید موسم کا سامنا کر رہا ہے، صرف جون کے مہینے میں معمول سے 67 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔ 27 اگست تک ، ملک میں بارش کی سطح قومی 30 سالہ اوسط سے 2.9 گنا زیادہ تھی۔ اس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ، جس کے انسانی زندگیوں ، املاک اور بنیادی ڈھانچے پر شدید اثرات مرتب ہوئے ۔ اب تک حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر کے 72 اضلاع کو 'آفت زدہ' قرار دیا جا چکا ہے۔ جاری بارشوں کی صورتحال پیش نظر یہ تعداد تبدیل ہو سکتی ہے اور آفت زدہ اضلاع کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے۔