پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارے

ایف اے او
خوراک و زراعت کی تنظیم اقوام متحدہ کا خصوصی ادارہ ہے جس کا کام بھوک کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہے۔ ہمارا ہدف ہر ایک انسان کے لیے خوراک کا تحفظ حاصل کرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام افراد کو معیاری خوراک تک رسائی حاصل ہو اور وہ ایک متحرک اور صحت مند زندگی
آئی ایف اے ڈی
پچھلے 40 سال سے IFAD دیہی علاقوں میں کام کر رہا ہے تاکہ انہیں غربت کے خاتمے کے قابل بنایا جا سکے، خوراک کے تحفظ کو بڑھایا جائے ، غذائیت کو فروغ دیتے ہوئے ان کے نظام مدافعت کو مستحکم بنایا جائے۔
آئی ایل او
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) سماجی انصاف اور عالمی سطح پرتسلیم شدہ انسانی اور مزدوروں کے حقوق کی ترویج کے لیے کام کر رہی ہے، تنظیم کا بنیادی مشن ہے کہ عالمی طور پر مستحکم امن کے لیے سماجی انصاف انتہائی ضروری ہے۔
آئی او ایم
آئی او ایم کا قیام 1951ء میں عمل میں آیا، یہ ہجرت کے مسائل پر کام کرنے والی اولین بین الحکومتی تنظیم ہے جو حکومتی، بین الحکومتی اور غیر حکومتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔
او سی ایچ اے
او سی ایچ اے (اوچا) اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر رابطہ کاری، وکالت، پالیسی، معلومات کے پھیلاؤ اور انسانی امداد کے طریقہ ہائے کار اور خدمات کے ذریعے اصولوں پر مبنی اور موثر انسانی امداد کے لیے کام کرتی ہے۔
یواین ہیبٹٹ
یو این ہیبیٹیٹ بہتر شہری زندگی کے لیے کام کرنے والا اقوام متحدہ کا ادارہ ہے۔ اس کا مشن سماجی اور ماحولیاتی طور پر پائیدار انسانی بستیوں کا فروغ اور ہر ایک کے لیے مناسب پناہ کا حصول ہے۔
یو این ویمن
یو این ویمن صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے والا اقوام متحدہ کا ادارہ ہے۔ یہ ادارہ عالمی سطح پر خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا حمایتی ہے جس کے قیام کا مقصد عالمی سطح پر ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے کوششوں کو ترویج دینا ہے۔
یواین ایڈز
یو این ایڈز اقوام متحدہ کا ایچ آئی وی/ایڈز کے حوالے سے ایک مشترکہ پروگرام ہے، اس شراکت داری کا مقصد دنیا میں ایڈز کے خاتمے کے لیے ایچ آئی وی سے بچاؤ، علاج، احتیاط اور معاونت کے حوالے سے کوششوں کو مربوط کرنا اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔
یواین ڈی پی
یو این ڈی پی اقوامِ متحدہ کی سرکردہ تنظیم ہے جو غربت، عدم مساوات اور ماحولیاتی تبدیلی کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہم اپنے ماہرین اور شراکت داروں کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ 170 ممالک میں سرگرمِ عمل ہیں۔ ہم عوام اور ماحول کے مسائل کے مربوط اور دیرپا حل تشکیل دینے میں اقوامِ عالم کی مدد کرتے ہیں۔
یونیسکو
یونیسکو کا مشن امن کے قیام، غربت کے خاتمے، پائیدار ترقی کے حصول اور بین الثقافتی مباحثے کے فروغ کے لیے تعلیم، سائنس، کلچر، کمیونی کیشن اور معلومات کے تبادلے کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
یواین ایف پی اے
یو این ایف پی اے جنسی اور تولیدی صحت کے مسائل پر کام کرنے والا ادارہ ہے۔ ہمارا مشن ایک ایسی دنیا کی تعمیر ہے جہاں ہر ایک پیدائش خواہش کے مطابق ہو، ہر زچگی محفوظ ہو اور ہر نوجوان اپنی صلاحیت کے مطابق کام کر سکے۔
یواین ایچ سی آر
یو این ایچ سی آر اقوام متحدہ کا پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والا عالمی ادارہ ہے جس کا مشن مہاجرین، جبری طور پر بے گھر کمیونٹیز اور بے ریاست افراد کی زندگیوں اور ان کے حقوق کا تحفظ اور ان کے لیے ایک بہتر مستقبل تعمیر کرنا ہے۔
یواین آئی سی
اقوام متحدہ کا مرکز اطلاعات لوگوں کو ہر جگہ خصوصاً ترقی پذیر ممالک میں تنظیم کے کام کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے ذریعے اقوام متحدہ کے مقاصد اور سرگرمیوں کے لیے عوام الناس کی سمجھ بوچھ اور معاونت کوفروغ دینے کا ذمہ دار ہے۔
یونیسف
یونیسف بچوں کی زندگیاں بچانے، ان کے حقوق کا تحفظ کرنے اور ابتدائی بچپن سے بلوغت تک اپنی استعداد کے مطابق کام کرنے میں مدد دینے کے لیے 190 سے زائد ممالک اور علاقہ جات میں کام کرتی ہے۔ ہم کبھی بھی ہمت نہیں ہارتے۔
یونیڈو
اقوام متحدہ ادارہ براے صنعتی ترقی(UNIDO) اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی ہے جو غربت میں کمی، ہمہ ارضی شمولیت، اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے صنعتی ترقی کو فروغ دیتی ہے۔
یواین اوڈی سی
یو این او ڈی سی ممنوعہ منشیات اور بین الاقوامی جرائم کے خلاف جدوجہد میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔ یو این او ڈی سی اپنے فیلڈ دفاتر کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے دنیا کے تمام خطوں میں کام کر رہا ہے۔
ڈبلیو ایف پی
عالمی ادارہ خوراک دنیا کی سب سے بڑی انسانی فلاح وبہبود کی تنظیم ہے جو ہنگامی حالات میں لوگوں کی زندگیاں محفوظ بناتی اور ان کو بدلتی ہے، غذائی امداد فراہم کرتی ہے اور غذائیت کو بہتر بنانے اور قوت برداشت پیدا کرنے کے لیے لوگوں کی مدد کرتی ہے۔
ڈبلیو ایچ او
عالمی ادارہ صحت صحت عامہ کے حوالے سے عالمی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کرتا ہے جن کا مقصد صحت کے ہنگامی حالات میں کوششوں کو مربوط بنانا، عالمی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنا، مسائل کے شکار افراد کی خدمت کرنا ہے تاکہ ہر شخص ہر جگہ صحت مند زندگی گزارنے کا موقع حاصل ک