پاکستان میں ہماری ٹیم

Julien Harneis

جولین ہارنیس

آر سی او
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینٹر اور انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر
 
 
جناب ہارنیس ترقی کے لیے تعاون، انسانی امداد اور اس کے انتظام کا 31 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) میں انسانی امداد کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کر رہے تھے، جبکہ قبل ازیں وہ نائیجیریا میں انسانی امداد کے امور کے دفتر کے سربراہ، یمن اور گنی میں یونیسف کے نمائندے اور ڈی آر سی، لبنان اور انڈونیشیاء میں انسانی امداد کی مختلف پوزیشنز پر کام کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ میں شمولیت سے قبل جناب ہارنیس نجی شعبے میں کام کرتے رہے ہیں۔

جناب ہارنیس نے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے عالمی تعلقات میں ماسٹرز جبکہ فرانس کی انسیڈ یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔
آرنڈ ہیملیرز

آرنڈ ہیملیرز

آئی ایف اے ڈی
کنٹری ڈائریکٹر
 
آرنڈ ہیملیرزجنوری 2023ء سے پاکستان میں آئی ایف اے ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی بنیادی ذمہ داریوں میں پاکستان میں آپریشنز کی نگرانی، نئی حکمت عملیوں اور پروگراموں کی تیاری اور حکومت و ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ پالیسی سازی کے حوالے سے شراکت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں آئی ایف اے ڈی کی موجودگی کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے رابطہ کاری اور معلومات کی فراہمی بھی ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

ہیملیرز بنگلہ دیش کے لیے بھی آئی ایف اے ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر ہیں جبکہ قبل ازیں وہ بولیویا اور ہنڈوراس میں بھی اسی عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ 2016ء میں آئی ایف اے ڈی میں شمولیت سے قبل جناب آرنڈ ہیملیرز بولیویا میں DANIDA کے زرعی اور معاشی ترقی کے پروگراموں میں بطور سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر کام کر چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ شمالی آئرلینڈ کی وزارت زراعت میں سینئر ڈیری سائنٹسٹ، بولیویا میں یونیورسٹی سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر اور سکاٹ لینڈ میں سکاٹش ایگریکلچرل کالجز میں ڈیری ریسرچ پروگرام منیجر کی حیثیت سے خدما ت ادا کر چکے ہیں۔

آرنڈ ہیملیرز نے یونیورسٹی آف گلاسگو سے ایگریکلچرل سسٹمز میں پی ایچ ڈی، یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے ایم ایس سی اور نیدرلینڈز کے ٹراپیکل ایگریکلچرل کالج سے بی ایس سی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔
Jawed Ali Khan

جواد علی خان

یواین ہیبٹٹ
پروگرام منیجر
جناب جواد علی خان شہری ترقی، ماحولیات اورماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں کے ماہر ہیں۔ وہ 2017 سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے UN-Habitat پروگرام کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ جناب خان کو شہری ترقی، ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے شعبوں میں 30 سال سے کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کے UN-Habitat پاکستان میں شمولیت سے قبل انہوں نے حکومت پاکستان میں خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے 1986 میں اربن پلانر کے طور پرکیریئر کا آغاز کیا اور 2013 میں موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ اس کے بعد وہ یو این ای پی کے ساتھ پائیدار استعمال اور پیداوار کے قومی کوآرڈینیٹر، موسمیاتی تبدیلیوں کی تخفیف کے قومی ماہر ، اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور مطابقت پر جائزہ رپورٹ کی تیاری میں UN-Habitat کے نیشنل ایکسپرٹ اور یو این Habitat کی تیسری کانفرنس میں پاکستان پر قومی رپورٹ کی تیاری کے لیے بطور قومی ماہر کام کر چکے ہیں۔
جیریمی ملسم

جیریمی ملسم

یواین اوڈی سی
نمائندہ
جناب ملسم 1996 سے UNODC کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جہاں آپ انسداد منشیات، متبادل ترقی، قومی صلاحیت سازی اور مشکل او ر پیچیدہ حالات میں منشیات کی طلب میں کمی جیسے وسیع تر پروگراموں کا انتظام سنبھالتے رہے ہیں -آپ نے زیادہ ترجنوب مشرقی ایشیا، مغربی و وسطی ایشیا، اور پیسفک آئی لینڈزکے علاقوں میں خدمات انجام دی ہیں۔ 2013 میں افغانستان اور پڑوسی ممالک کے لیے علاقائی پروگراموں کی مجموعی رابطہ کاری کی ذمہ داری سنبھالنےسے قبل، آپ نے افغانستان کے کنٹری آفس میں انسداد منشیات کے شعبے کی نگرانی کی، جہاں آپ کی خصوصی توجہ قومی صلاحیت سازی ، پالیسی منیجمنٹ اور متبادل روزگار پر مرکوزتھی۔ جناب ملسم نے آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی سے سوشل سائنسز اورماحولیاتی سائنسز میں بالترتیب بی اے (آنرز) اور بی ایس سی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ بعد ازاں آپ نے یونیورسٹی آف میلبورن (آسٹریلیا) سے منشیات کے کنٹرول، سیکورٹی اور ترقی کے درمیان باہمی تعلق پر تحقیق کے ساتھ سوشل سائنسز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
Shahzad Hassan

جینیفر انکروم خان

یواین اوپس
کنٹری مینجر
 
جینیفر انکروم خان پاکستان میں 14 سال سے زیادہ عرصے سے مقیم ہیں اور کام کر رہی ہیں۔ آج تک ان کا بنیادی کردار سول سوسائٹی کے ساتھ رہا ہے، انہوں نے ایک مقامی تنظیم کے ساتھ کام شروع کیا اور حال ہی میں مختلف INGOs کے ساتھ کام کیا۔ ان کا موجودہ کام پاکستان میں Action Against Hunger کے کنٹری ڈائریکٹر کے طور پر تھا۔ اس کردار کے ایک حصے کے طور پر، وہ READY Pakistan (اسٹارٹ نیٹ ورک کی مقامی شاخ) کی بانی رکن تھیں اور انہوں نے پاکستان ہیومینٹیرین فورم کے اندر قائدانہ کردار ادا کیا، خاص طور پر ریگولیشن پر ان کے کام کے حوالے سے۔ انہوں نے نفسیات میں بیچلر کی ڈگری اور بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے 6 جنوری 2023 کو UNOPS کے ساتھ اپنا کام دوبارہ شروع کیا ہے.
سیموئل رِزک

سیموئل رِزک

یواین ڈی پی
ریزیڈنٹ نمائندہ
 
 
سیموئل رِزک نے جولائی 2023 میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے رہائشی نمائندے کا عہدہ سنبھالا۔ پاکستان میں اپنی تقرری سے قبل، سیموئیل رِزک نے تنازعات کی روک تھام، امن کی تعمیر اور ترقی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ نیویارک میں UNDP کرائسز بیورو میں ریسپانسیو انسٹی ٹیوشنز (CPPRI)۔

انہوں نے عمان، اردن میں قائم UNDP/RBAS سب ریجنل ریسپانس فیسیلٹی (SRF) کے مینیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں، جو شام کے بحران پر تنظیم کے علاقائی ردعمل کی حمایت کرتے ہیں۔ جولائی 2015 سے اکتوبر 2017 تک، سیموئیل شام میں UNDP کے کنٹری ڈائریکٹر تھے، اور اس سے پہلے، انہوں نے نیویارک میں عرب ریاستوں کے علاقائی بیورو کے ساتھ سینئر پروگرام ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ سیموئیل نے سوڈان میں امن اور ترقی کے مشیر اور یمن میں اقوام متحدہ کے نظام کے لیے تنازعات کی روک تھام کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

سیموئیل نے جارج میسن یونیورسٹی (2012) میں جمی اور روزلین کارٹر اسکول برائے امن اور تنازعات کے حل سے تنازعات کے تجزیہ اور حل میں پی ایچ ڈی کی ہے، قاہرہ کی امریکن یونیورسٹی (AUC) سے مشرق وسطیٰ کے مطالعہ میں ایم اے، اور سیاسیات میں بی اے کیا ہے۔ ہنور کالج (انڈیانا، امریکہ) سے سائنس۔
شاہ ناصر خان

شاہ ناصر خان

آر سی او
ہیڈ آف آفس
جناب شاہ ناصر خان سٹریٹجک پلاننگ، تحقیق و ترقی، پالیسی و پروگرامنگ، سٹریٹجک منیجمنٹ، آفات کے خطرات میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت، تکنیکی مشاورت، اور ادارہ جاتی صلاحیت سازی کا 17 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ اکتوبر 2019 سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر آفس کے سربراہ اور UN سسٹم کے لیے سینئر سٹریٹجک پلانر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل آپ نے UNWFP میں پالیسی، پروگرام اور پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے یونٹ کے سربراہ رہے۔

جناب خان تعمیرات، آفات کے خطرات اور موسمیاتی تبدیلی کے انتظام پر صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ میں بطور مشیر کام کر چکے ہیں، اور تشدد کے بعد، سیلاب کی تلافی اور سماجی تحفظ کے مختلف پروگرامز کا انتظام کر چکے ہیں۔ آپ نے 2014 میں خیبرپختونخواہ کے لیے 5 سالہ آفات کے خطرات کی منیجمنٹ اور موسمیاتی تبدیلی کی مطابقت کے لائحہ عمل ،اور 2015 میں فاٹا کی پائیدار واپسی اور بحالی کی حکمت عملی تیار کی۔

آپ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی، سول سروسز اکیڈمی، صوبائی سول سروسز اکیڈمی، ملٹری کالج آف انجینئرنگ اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں بطور وزٹنگ فیکلٹی فرائض انجام دے رہے ہیں جہاں آپ ڈیویلپمنٹ پالیسی، سٹریٹجک منیجمنٹ، SDGs پر عمل درآمد، موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرات اور CAA کو ترقیاتی منصوبہ بندی کے ساتھ یکجا کرنے کے موضوعات پر لیکچر دیتے ہیں۔ آپ اقوام متحدہ میں مختلف ممالک میں مختلف عہدوں اور فرائض پرکام کرنےکاوسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

آپ ایک سول انجینئر ہیں اور آفات کے خطرات کے انتظام اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پرخصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ آپ نےپولیٹیکل سائنس میں ماسٹرزڈگری لے رکھی ہے۔ آپ DANIDA/شعبہ DRM یونیورسٹی آف کوپن ہیگن اور پاک یو ایس لیڈرشپ پروگرام (IVLP) کے سابق طالبعلم بھی ہیں۔
شرمیلا رسول

شرمیلا رسول

یو این ویمن
کنٹری نمائندہ
یو این ویمن پاکستان کی کنٹری نمائندہ محترمہ شرمیلا رسول سری لنکن سپریم کورٹ کی وکیل ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس لا (ایل ایل ایم) میں ماسٹرز، انٹلیکچول پراپرٹی رائٹس میں ڈپلومہ، تجارتی ثالثی میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور بائیوکیمسٹری میں آنرز ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ستمبر 2020ء میں یو این ویمن پاکستان میں شمولیت سے قبل محترمہ شرمیلا یو این ڈی پی بنگلہ دیش کے ساتھ ہیومن رائٹس پروگرام میں بطور چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر کام کر رہی تھیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں متعدد قائدانہ عہدوں پرکام کیا ہے جن میں چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر، رول آف لاء اینڈ ہیومن رائٹس پروگرام یو این ڈی پی، لاؤ پی ڈی آر، یو این ڈی پی پاکستان میں بطور چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر (جسٹس) اور صوبائی نمائندہ خیبر پختونخوا، یو این ڈی پی سری لنکا میں بطور پروگرام منیجر (انصاف تک مساوی رسائی کا پروگرام)، ایشیاء فاؤنڈیشن میں پروگرام آفیسر اور سری لنکا کے لیگل ایڈ کمیشن میں بطور سربراہ ہیومن رائٹس بیورو شامل ہیں۔
Abdullah Fadil

عبداللہ فضل

یونیسف
نمائندہ یونیسف
 
جناب فضل عالمی ترقی اورانسانی ریلیف، سٹرٹیجک مینجمنٹ، جنگ بندی و قیام امن، پبلک پالیسی، انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے کام میں 25 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اس سے قبل وہ سوڈان میں نمائندہ یونیسف، شام میں اقوام متحدہ کے انسانی امداد کی نگرانی کے نظام کے ڈائریکٹر، ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور شام میں اقوام متحدہ و کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کے مشترکہ مشن میں بطور چیف آف سٹاف کام کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ UNTSO, UNMIS, ICAO, UNAMID, DPKO, UNMIK, OSCE کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔ جناب فضل نے ڈبل ماسٹرز کر رکھا ہے، انہوں نے لندن کے سکول آف اورینٹیل اینڈ افریقن سٹڈیز سے پبلک پالیسی اور مینجمنٹ جبکہ لندن سکول آف اکنامکس سے صنعتی تعلقات اور پرسنل مینجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ اس سے بھی اہم یہ ہے کہ وہ ایک خاوند، اور دو بیٹوں و دو بیٹیوں کے باپ ہیں۔
Ms. Florence Rolle

فلورنس رولے

ایف اے او
نمائندہ پاکستان
 
پاکستان میں ایف اے او کی نمائندہ کے طور پر تقرری سے قبل محترمہ فلورنس رولے 2018 سے 2021 تک مراکش اور 2013 سے 2018 تک ملاوی میں ایف اے او کی نمائندہ رہی ہیں۔

محترمہ رولے فرانسیسی شہری ہیں۔ انہوں نے لندن کے وائی (Wye)کالج سے نیچرل ریسورس مینجمنٹ اینڈ انوائرمینٹل پالیسی میں ماسٹرز کیا ہے اور پیرس میں انسٹی ٹیوٹ نیشنل ایگرونومیک پیرس گریگنن سے زرعی انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ پیرس میں نیشنل سکول آف رورل انجینئرنگ، واٹر اینڈ فاریسٹ سے واٹر اینڈ فاریسٹ انجینئرنگ میں مساوی ماسٹرز ڈگری کی بھی حامل ہیں۔
Mio Sato

میو ساتو

آئی او ایم
چیف آف مشن
 
محترمہ میو ساتو نے اکتوبر 2020 میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) پاکستان میں چارج سنبھالا۔ وہ 2001 سے کینیا، بیلجیم، انڈونیشیا، عراق (اردن میں مقیم)، افغانستان اور جاپان میں آئی او ایم کے دفاتر میں کام کر رہی ہیں۔ آئی او ایم میں شمولیت سے قبل انہوں نے لاس اینجلس (1994-96) میں جاپان کے قونصلیٹ جنرل اور جاپان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز (جے آئی آئی اے) (1997-2001) کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے 2005 میں جاپان پلیٹ فارم (جے پی ایف) سیکرٹریٹ میں بھی کام کیا اور انہوں نے 2011 میں کابینہ آفس، حکومت جاپان کے پی کے او سیکرٹریٹ میں پروگرام ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے ٹوکیو میں انٹرنیشنل کرسچن یونیورسٹی (بی اے ان لبرل آرٹس، 1992) سے گریجویشن کیا اور گریجویٹ سکول آف پبلک ایڈمنسٹریشن، انٹرنیشنل کرسچن یونیورسٹی (ایم اے ان پبلک افیئرز، 1997) سے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی۔
Nadia Aftab

نادیہ آفتاب

یونیڈو
نمائندہ
محترمہ آفتاب کو سٹریٹجک منصوبہ بندی، پروگرام ڈویلپمنٹ، نتائج پر مبنی مینجمنٹ، تکنیکی مشاورت اور ادارہ جاتی صلاحیت سازی کے شعبوں میں 15 سال سے زائد عرصہ تک کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے 2008 میں UNIDO میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے وہ تنظیم کے اندر مختلف اہم عہدوں پر فائز رہی ہیں۔
UNHCR Rep

نوریکو یوشیدا

یواین ایچ سی آر
پاکستان میں یو این ایچ سی آر کی نمائندہ
 
محترمہ نوریکو یوشیدا نے مئی 2020 میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر میں شمولیت اختیار کی تھی۔ یو این ایچ سی آر کے ساتھ محترمہ یوشیدا کا کیریئر تقریبا 30 سال پر محیط ہے،اس دوران انہوں نے یو این ایچ سی آر کے ہیڈ کوارٹراورفیلڈ میں مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دی ہیں۔ پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل انہوں نے سوڈان میں یو این ایچ سی آر کی نمائندہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
وسیم اشرف

وسیم اشرف

یواین وی
یو این وی کنٹری کوآرڈینیٹر
جناب وسیم اشرف نے جولائی 2018 میں UNV میں بطور کنٹری کوآرڈی نیٹر کا عہدہ سنبھالا۔ وہ اس سے پہلے UNV پاکستان میں 2009ء سے بطور قائم مقام پروگرام آفیسر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ انہوں نے 2013ء میں UNV ہیڈ کوارٹر میں کچھ عرصے کے لیے پیس ڈویژن میں بھی کام کیا ، جہاں وہ ڈی آر کانگو، سوڈان، الجیریا اور مغربی صحارا کے امور کو دیکھ رہے تھے۔ UNV میں شمولیت سے قبل وہ UB-Habitat پاکستان اور یو این ڈی پی کے ایک پروجیکٹ میں کام کر چکے ہیں۔ وہ کمپیوٹر سائنس اور ماس کمیونیکیشن کی ڈگریوں کے حامل ہیں۔
ڈاکٹر لوئے شبانے

ڈاکٹر لوئے شبانے

یواین ایف پی اے
نمائندہ یو این ایف پی اے
 
 
 
ڈاکٹر لوئے شبانے پاکستان میں یو این ایف پی اے کے نمائندہ ہیں۔ موجودہ تقرری سے قبل وہ 2016ء سے عرب ریاستوں کے لیے UNFPA کے ریجنل ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ڈاکٹر لوئے فلسطینی شہری ہیں اور وہ پچھلے دو عشروں سے ملکی اور بین االقوامی سطح پر پبلک سروس کے متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ان کی اہم تقرریاں محکمہ شماریات، مردم شمار آبادی اور ترقی، مانیٹرنگ اینڈ اویلوایشن اور پروگرام مینجمنٹ کے شعبوں میں رہی ہیں، اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے نظام، حکومتی اور بین الحکومتی سطح پر ایڈووکیسی کی خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔

وہ 2005ء سے 2009 تک اقوام متحدہ میں شمولیت تک فلسطین کے محکمہ شماریات کے سربراہ رہ چکے ہیں۔اقوام متحدہ میں انہوں نے عراق میںUNCT/UNDP اور UNFPA میں بیک وقت شمولیت اختیار کی۔ 2015 میں انہوں نے عرب ریاستوں کے لیے علاقائی د فتر کو جوائن کیا اور ARSO میں آبادی کے اعدادوشمار اور پالیسیوں کے حوالے سے ریجنل ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ عرب خطے میں انہوں نے متعدد مقامی پیشہ ورانہ اور ریسرچ کمیٹیوں میں بطور سربراہ یا ممبرکام کیا، جس میں مغربی ایشیاء کے لیے معاشی و سماجی کمیشن کی شماریاتی کمیٹی، عرب ریجنل شماریاتی فورم اورشماریات میں تربیت و تحقیق کے عرب انسٹی ٹیوٹ کا بورڈ شامل ہیں۔ ڈاکٹر لوئے نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز فلسطین کے مرکزی ادارہ برائے شماریات سے کیا اوروہاں انہوں نے 1994 سے 2005 تک کام کیا اور اس کے بعد وہ ادارے کے صدر کے عہدے پر فائز ہوئے ۔

ڈاکٹر لوئے نے اپالئیڈ سوشل شماریات میں لینکاسٹر یونیورسٹی انگلینڈ سے پی ایچ ڈی، یونیورسٹی آف اردن سے ریاضیاتی شماریات میں ماسٹرز اور بغداد یونیورسٹی سے ریاضی میں بی ایس سی کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔
Dr Palitha Gunarathna Mahipala

ڈاکٹر پالیتھا گنارتنا ماہی پالا

ڈبلیو ایچ او
نمائندہ
 
ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا کو اپریل2019 میں پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کا ہیڈ آف مشن مقرر کیا گیا ۔ وہ خاندانی منصوبہ بندی، صحت ، کمیونٹی ہیلتھ ڈویلپمنٹ، داخلی طور پر بے گھر افراد کی دیکھ بھال اور بحالی، آنکھوں کے علاج، ہسپتالوں کی تعمیر، انتظامیہ اور مینجمنٹ کے شعبوں میں کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ بہت سی مشاورتی کمیٹیوں، میڈیکل بورڈز، فاؤنڈیشنز، کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے رکن رہنے کے ساتھ ساتھ متعدد مضامین اور مقالے شائع کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر ماہی پالا نے 1983 میں سری لنکا کی یونیورسٹی آف پیرایڈنیا سے میڈیسن اینڈ سرجری میں گریجویشن کیا۔ وہ طبی انتظامیہ کے ماہر بھی ہیں اور صحت عامہ، انتظامیہ، بزنس ایڈمنسٹریشن اور ترقیاتی معاشیات کے شعبوں میں بھی کوالیفکیشن کے حامل ہیں۔
کارلوس گیھا

کارلوس گیھا

او سی ایچ اے
سربراہ دفتر
 
کارلوس گیھا پاکستان میں نومبر 2022 سے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی اُمور (OCHA) کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ اُمور انسانی ہمدردی کے شعبے میں وسیع انتظامی علم رکھتے ہیں اور دنیا پھر میں متنوع اورپیچیدہ ہنگامی حالات میں انسانی ہمدردی پر مبنی معاونت فراہم کرنے کا 15 سے زائد سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ نے سینیگال، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، چاڈ، یمن، آئیوری کوسٹ، یمن، تیونس، لیبیا اور شام کے مختلف ہنگامی حالات میں انسانی ہمدردی کی بین الاقوامی تنظیموں سمیت ICRC، WFP اور حال ہی میں OCHA کے ساتھ فیلڈ ورک کی قیادت کی۔

پاکستان میں اپنے موجودہ عہدے سے قبل آپ رومینا کے OCHAدفتر کے سربراہ اور اردن کے OCHA دفتر کے سربراہ تھے جہاں آپ نے شام کے بحران کے آغاز پر عمان، اردن میں OCHA کا دفتر قائم کیا اور2013 سے 2016 تک اردن سے جنوبی شام تک انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2165 پرعملدرآمدکرانے اور رابطہ کاری کے لیے کام کیا۔ جناب گیھا نے برائٹن کی یونیورسٹی آف سسیکس سے کمپیوٹر نیٹ ورکنگ اور شماریاتی محرکاتی تجزیہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ آپ لبنان کے رہنے والے ہیں اور فرانسیسی، انگریزی، عربی اور ہسپانوی زبابیں بھی روانی سے بولتا ہے۔
chris kaye

کرس کے

ڈبلیو ایف پی
کنٹری ڈائریکٹر
جناب کے نے اقوام متحدہ میں اپنے کیریئر کا آغاز1992 میں کیا۔وہ مارچ 2020 میں پاکستان میں ڈبلیو ایف پی کے نمائندے مقرر ہوئے ، اس سے قبل انہوں نے روم میں ڈبلیو ایف پی ہیڈ کوارٹر میں حکومتی شراکت داری ڈویژن کے ڈائریکٹر(2016-2020) اور پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کے ڈائریکٹر(2010-2016) کے طور پر خدمات انجام دیں۔وہ 2006 سے 2010 تک میانمار میں کنٹری ڈائریکٹر اور نمائندہ ڈبلیو ایف پی رہ چکے ہیں ۔ جناب کے نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بی اے (آنرز) اور برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز (ایم ایس سی) کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔
گیر تھامس ٹانسٹال

گیر تھامس ٹانسٹال

آئی ایل او
ڈائریکٹر
 
گیر تھامس ٹانسٹال کا تعلق ناروے سے ہے۔ یکم جنوری 2023 کو آپ ILO کنٹری آفس پاکستان (CO-Islamabad) میں بطور ڈائریکٹر تعینات کیے گئے۔

تھامس 2003 میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا حصہ بننے کے بعد ILO ہیڈ کوارٹر اور فیلڈ میں متعدد عہدوں پہ تعینات رہے۔ پاکستان آمد سے قبل آپ سن 2016 سے ILO کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل برائے فیلڈ آپریشن و پارٹنرشب کے دفتر میں بطور سینیئر ایڈمنسٹریٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل، آپ نے ا یتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں ILO کے ریجنل دفتر برائے افریقہ میں بطور ریسورس موبلائیزیشن سپیشلٹ اور آپریشنر سپیشلسٹ کام کیا۔

ILO کے ساتھ آپ کے سفر کا آغاذ بیورو برائے صنفی برابری سے ہوا جہاں آپ نے بطور چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر ترقیاتی تعاون کے پروجیکٹس کا انتظام سنبھالا۔
اپریل سے اکتوبر 2022 کے دوران تھامس نے نئے مقرر کردہ ILO ڈائریکٹر جنرل کی ٹرانزیشن ٹیم میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔

تھامس نے جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ میں ایم فِل جبکہ ڈویلمنٹ ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
آپ شادی شدہ اور آپ کی ایک بیٹی ہے۔
Youssef Filali-Meknassi

یوسف فلعلی میکناسی

یونیسکو
نمائندہ اور ڈائریکٹر
 
جناب یوسف فلعلی میکناسی ایک آبی ماہر ہیں جن کے پاس تحقیق اور انٹرنیشنل پروجیکٹ مینجمنٹ میں 25 سال سے زائد عرصے کا تجربہ ہے۔ اس میں سے 15 سال تک انہوں نے اقوام متحدہ کے اندر اپنی ثابت شدہ دانش، انتظامی اور تکنیکی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ پروگرام اور پراجیکٹ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کامیابی کے ساتھ ریسورس موبلائزیشن اور شراکت داریوں کو چلایا، وہ 45 ملین امریکی ڈالر سے زائد سرگرمیوں پر عملدرآمد کروا چکے ہیں، وہ جدت، سائنس و ٹیکنالوجی بالخصوص مفت رسائی کے حامل سائنسی علم کے شدت سے حامی ہیں۔ وہ انگلش، فرانسیسی، ہسپانوی اور عربی زبانوں پر دسترس رکھتے ہیں۔

یونیسکو اسلام آباد آفس آمد سے قبل جناب یوسف یونیسکو ہیڈکوارٹر پیرس میں واٹر سائنسز ڈویژن کے ڈائریکٹر ، انٹرنیشنل ہائیڈرولوجیکل پروگرام (آئی ایچ پی) کے سیکرٹری اور اس کے بعد یونیسکو کے ریجنل ڈائریکٹر اور بولیویا، کولمبیا، ایکواڈور اور وینزویلا (ایکواڈور) میں یونیسکو کے نمائندے رہ چکے ہیں۔
Ms. Yuki Takemoto

یوکی تاکی موتو

یواین ایڈز
یو این ایڈز کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان اور افغانستان
 
محترمہ یوکی تاکی موتو نے پاکستان میں یو این ایڈز کی کنٹری ڈائریکٹر کے طور پر عہدہ سنبھالا ہے۔ وہ ترقیاتی تعاون کے شعبے میں بیس سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں، جس میں 15 سال تک پالیسی اور پروگرام کے حوالے سے قائدانہ عہدوں پر کام کا تجربہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے صحت، صنفی مساوات اور انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مختلف اداروں اور اقوام متحدہ کی دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کے ذریعے ایشیاء بحر الکاہل کے خطے، لاطینی امریکہ اور یورپ میں کام کیا ہے۔انہوں نےجاپانی فارن سروس کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ ایڈز، تپ دق اور ملیریا سے لڑنے کے لئے گلوبل فنڈ کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

محترمہ تاکی موتو ماسٹر آف پبلک پالیسی اور بیچلر آف لا کی ڈگریاں رکھتی ہیں۔ ‎