ایک اقوام متحدہ پاکستان: سالانہ رپورٹ 2020
پاکستان میں کووڈ- 19 کے دوران اقوام متحدہ نے زندگیاں بچانے ، لوگوں کی حفاظت اور بہتر صحت یابی کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔ اس رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پاکستان میں اقوام متحدہ نے کووڈ 19 کے خلاف بچاؤ اور 2020 میں لاکھوں زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا۔ وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی بڑی طلب کو پورا کرنے کے لئے ، ہم نے حکومت ، ترقیاتی تنظیموں ، عطیہ دہندگان ، کمیونٹیز ، مقامی رہنماؤں ، سول سوسائٹی ، نجی شعبے ، میڈیا ، نوجوان کارکنوں اور پاکستان کے عوام کے ساتھ تمام سطحوں پر اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔
ڈبلیو ایچ او کی زیر قیادت ہمارے صحت کے شعبے کے اقدامات نے کورونا وائرس کی منتقلی کو کنٹرول کرنے ، اموات کو کم کرنے اور لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کی۔ ہم نے حکومت کی ملکی سطح پر ہم آہنگی، منصوبہ بندی اور نگرانی میں معاونت کی۔ ہم نے نگرانی اورکورونا کیسز کی تشخیص، مضبوط لیبارٹری کی صلاحیتوں اور ٹیسٹنگ، اور داخلے کے مقامات پر احتیاطی تدابیر کی پر عملدرآمد میں معاونت کی۔ ہم نے وبائی امراض کے دوران فرنٹ لائن پر حکومت اور دیگر شراکت داروں کو لاجسٹکس ، سروسز اور آپریشنل مدد فراہم کی۔ انسانی امداد کے پروگرام کے تحت ہم نے پاکستان میں سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو کووڈ 19 بحران کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کی۔
ہمارا کووڈ 19 سماجی و اقتصادی پروگرام ون یواین پروگرام تھری کے ذریعے حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے اقوام متحدہ کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ اقوام متحدہ کے اقدامات کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، کاروباری افراد کو تربیت دی گئی اور کاروباری تسلسل میں مددفراہم کی گئی۔ ہم نے پاکستان کے صحت کے نظام کو کووڈ 19 ویکسین کے رول آؤٹ کی منصوبہ بندی کرنے اور ضروری صحت کی خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانے میں مددفراہم کی۔ ہم نے غذائی قلت کا مقابلہ کیا اور غذائی تحفظ کو مستحکم کرنے کی کوشش کی، کیونکہ وبائی مرض نے زرعی شعبے کو بری طرح متاثر کیا۔ ہماری کوششوں سے آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مدافعت پیدا ہوئی اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ ملا کیونکہ ، اگر کووڈ 19 نے ہمیں کچھ سکھایا ہے تو ، یہ ہے کہ ہم اپنے سیارے اور اس کے لوگوں کے لئے خطرات کو نظرانداز کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ ہم نے فاصلاتی تعلیم اور محفوظ طریقے سے سیکھنے کو جاری رکھنے کے لئے معاونت فراہم کی۔ ہم نے زندہ بچ جانے والوں کے لئے نفسیاتی مدد کی خدمات کو یقینی بناتے ہوئے صنفی بنیاد پر تشدد کو روکنے ، حل کرنے اور اس کا جواب دینے کے لئے کام کیا۔ ہماری کوششوں میں سماجی تحفظ کو مضبوط بنانے کو ترجیح دی گئی، تاکہ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے۔