پریس ریلیز

میڈیا اپ ڈیٹ: اقوام متحدہ پاکستان، 23 اگست 2023

24 August 2023

اقوام متحدہ نےبہاولپور میں پائیدار ترقی کے بارے میں 12 میں سے پہلےمکالمے کا آغاز کردیا

اقوام متحدہ نےبہاولپور میں پائیدار ترقی کے بارے میں 12 میں سے پہلےمکالمے کا آغاز کردیا

وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سے باہر 12 بڑے شہروں میں رہنے والے 1,000 سے زائد مقامی رہنما ملک بھر میں ترقیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اسلام آباد، پاکستان، 23 اگست 2023 - آج اقوام متحدہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہاولپور، پنجاب میں پائیدار ترقی پر 12 مکالموں کی سیریز کا پہلا اجلاس ہوا۔

چھ صوبوں اور علاقوں کے 12 بڑے شہروں میں قیام پذیر 1,000 سے زائد مقامی رہنما اُن ترقیاتی مسائل پر بات کریں گے جن کا انھیں سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ مسائل ان کے اضلاع میں معاشی اور سماجی ترقی میں کیسے رکاوٹ ہیں۔ یہ مکالمے آنے والے ہفتوں میں پاکستان بھر میں بولی جانے والی مختلف زبانوں میں بھی کیے جائیں گے۔

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر، جولین ہارنیس نے کہا کہ "یہ مکالمے اقوام متحدہ کے اداروں کو یہ بات بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کریں گے کہ مقامی رہنما وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سے باہر کن ترقیاتی مسائل کو اپنی ترجیحات کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا "ہم موثر پیش رفت کے لیے ان کی کمیونٹیوں کے خدشات اور خیالات کو فعال طور پر سن رہے ہیں۔ وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ وہ عدم مساوات کو ختم کرنے اور غربت کو کم کرنے اور اس پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے ہمارے ساتھ کیسے کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ان کے خیالات کو حکومت کے ساتھ شیئر کریں گے کیونکہ ہم پائیدار ترقی کی طرف واپس لانے پر توجہ مرکوز کریں گے"۔

بہاولپور میں ہونے والے ان مباحث میں چار موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی جن کا شرکاء نے ایونٹ سے پہلے انتخاب کیا تھا: تعلیم اور پانی، صفائی اور حفظان صحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بنیادی سماجی خدمات تک رسائی؛ نوجوانوں کی ملازمت اور ہنر سازی؛ اور جامع، جوابدہ اور موثر گورننس کے لیے کیسے پیش رفت کی جائے۔

تقریباً 100 مقامی رہنماؤں - خواتین اور مردوں سمیت نوجوانوں نے بہاولپور کے سینئر حکام، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر اور اقوام متحدہ کے دیگر عملے کے ساتھ ان مباحث میں شرکت کی۔

یہ 12 مکالمے مقامی رہنماؤں کو ترقیاتی مسائل جیسے بنیادی سماجی خدمات تک رسائی، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا؛ موسمیاتی تبدیلی؛ پائیدار، جامع اقتصادی ترقی اور بہتر کام؛ اور گورننس کے بارے میں مشغول کریں گے۔ یہ تمام عالمی پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول کے لیے پاکستان کی پیشرفت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ مکالمے SDG کے عالمی سربراہی اجلاس سے قبل ہونے والی بات چیت میں مدد کریں گے جسے اقوام متحدہ 2030 کی ڈیڈ لائن کے نصف حصے میں SDGs کی پیش رفت تیز کرنے کے لیے منظم کر رہا ہے۔ حکومت پاکستان 18 اور 19 ستمبر 2023 کو نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرے گی۔

SDGs، جنہیں عالمی اہداف بھی کہا جاتا ہے، کے 17 مقاصد ہیں جو پوری دنیا کے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی لانے میں مدد دینے کے لیے تشکیل دیئے گئے ہیں۔ یہ اہداف غربت کے خاتمے، صحت اور تعلیم کو بہتر بنانے، عدم مساوات کو کم کرنے، اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے کا فوری مطالبہ کرتے ہیں۔

نوٹ برائے ایڈیٹرز

 

SDGs کے بارے میں جانیئے: اردو کے لیے کلک کریں: https://pakistan.un.org/ur/sdgs

انگریزی کے لیے کلک کریں: https://sdgs.un.org/goals

 

انگریزی: https://pakistan.un.org/en

  • اقوام متحدہ اور پاکستان کے مابین تعاون و اشتراک کا لائحہ عمل:

https://pakistan.un.org/en/206433-united-nations-sustainable-development-cooperation-framework-unsdcf-2023-2027-pakistan

 

Follow the UN in Pakistan online:

https://twitter.com/UNinPak

www.facebook.com/UnitedNationsPakistan

www.instagram.com/uninpak

مزید معلوما ت کے لیے رابطہ کریں مرکز اطلاعات،اقوام متحدہ(UNIC) پاکستان:

کیتھرین ویبل:

catherine.weibel@un.org, +92 300 854 0058

حیدر علی ماہ وش

mahvash.ali@un.org, +92 319 071 2828

UNDP

اس اقدام میں حصہ لینے والے اقوام متحدہ کے ادارے

یواین
اقوام متحدہ
یواین ڈی پی
اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام

اس اقدام سے متعلقہ اہداف یہ اقدام کن اہداف کے حصول میں معاون ہو گا