پریس ریلیز

Media Update: United Nations Pakistan, 12 August 2024

13 August 2024

ILO

PRESS RELEASE

Number of youth not in employment, education, or training (NEET) a cause for concern, despite falling jobless rate

New ILO report finds high shares of youth NEETs, regional and gender gaps, and growing youth anxiety about work, despite encouraging global youth unemployment trends.

Geneva (ILO News) - The global labour market outlook for young people has improved in the last four years, and the upward trend is expected to continue for two more, according to a new International Labour Organization (ILO) report.

However, the report, titled Global Employment Trends for Youth 2024 (GET for Youth), cautions that the number of 15- to 24-year-olds who are not in employment, education or training (NEET) is concerning, and that the post-COVID 19 pandemic employment recovery has not been universal. Young people in certain regions and many young women are not seeing the benefits of the economic recovery.

The 2023 youth unemployment rate, at 13 per cent, equivalent to 64.9 million people, represents a 15-year low and a fall from the pre-pandemic rate of 13.8 per cent in 2019. It is expected to fall further to 12.8 per cent this year and next. The picture, however, is not the same across regions. In the Arab States, East Asia and South-East Asia and the Pacific, youth unemployment rates were higher in 2023 than in 2019.

The GET for Youth also cautions that young people face other “headwinds” in finding success in the world of work. It notes that too many young people across the globe are NEET and opportunities to access decent jobs remain limited in emerging and developing economies.  One in five young people, or 20.4 per cent, globally were NEET in 2023. Two in three of these NEETs were female.

For the youth who do work, the report notes the lack of progress in gaining decent jobs. Globally, more than half of young workers are in informal employment. Only in high- and upper-middle-income economies are the majority of young workers today in a regular, secure job. And three in four young workers in low-income countries will get only a self-employed or temporary paid job.

The report cautions that the continuing high NEET rates and insufficient growth of decent jobs are causing growing anxiety among today’s youth, who are also the most educated youth cohort ever.

“None of us can look forward to a stable future when millions of young people around the world do not have decent work and as a result, are feeling insecure and unable to build a better life for themselves and their families. Peaceful societies rely on three core ingredients: stability, inclusion, and social justice; and decent work for the youth is at the heart of all three,” explained Gilbert F. Houngbo, ILO Director-General.

Moreover, the report finds that young men have benefited more from the labour market recovery than young women. The youth unemployment rates of young women and young men in 2023 were nearly equal (at 12.9 per cent for young women and 13 per cent for young men), unlike the pre-pandemic years when the rate for young men was higher. And the global youth NEET rate of young women doubled that of young men (at 28.1 per cent and 13.1 per cent, respectively) in 2023.

“The report reminds us that opportunities for young people are highly unequal; with many young women, young people with limited financial means or from any minority background still struggling. Without equal opportunities to education and decent jobs, millions of young people are missing out on their chances for a better future,” added Houngbo.

The ILO report calls for greater attention on strengthening the foundations of decent work as a pathway to countering young people’s anxieties about the world of work and reinforcing their hope for a brighter future.

In a message to young readers, the report’s authors ask them to add their voices to calls for change. “You have the possibility to influence policy and to advocate for decent work for all. Know your rights and continue investing in your skills,” the message says. “Be a part of the change that we all need to ensure a socially just and inclusive world.”

This 12th edition of the GET for Youth marks the report’s 20-year anniversary. It looks back at what has been achieved in this century to improve young people’s working prospects and considers the future for youth employment “in an era characterized by crises and uncertainties”. Looking at longer-term trends, the report concludes that:

•        Growth in “modern” services and in manufacturing jobs for youth has been limited, although modernization can be brought to traditional sectors through digitalization and AI.

•        There are not enough high-skill jobs for the supply of educated youth, especially in middle-income countries.

•        Keeping skills development on pace with evolving demands for green and digital skills will be critical to reducing education mismatches.

•        The growing number of conflicts threatens young people’s future livelihoods and can push them into migration or towards extremism.

•        Demographic trends, notably the African ‘youthquake’ means creating enough decent jobs, will be critical for social justice and the global economy.

The report calls for increased and more effective investment, including in boosting job creation with a specific target on jobs for young women, strengthening the institutions that support young people through their labour market transitions including young NEETs, integrating employment and social protection for youth, and tackling global inequalities through improved international cooperation, public–private partnerships and financing for development.

For further information please contact:

Muhammad Numan

Communication Officer

Email: numan@ilo.org

Mobile: +92 303 5000041

بے روزگاری کی گرتی ہوئی شرح کے باوجود روزگار، تعلیم یا تربیت سے محروم نوجوانوں کی تعداد تشویش کا باعث ہے۔

عالمی ادارہِ محنت کی ایک نئی رپورٹ عالمی سطح پر نوجوانوں کی بے روزگاری کے حوصلہ افزا رجحانات کے باوجود ،روزگار، تعلیم یا تربیت سے محروم نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے تناسب، علاقائی اور صنفی فرق، اور روزگار کے حوالے سے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی بے چینی کو اجاگرکرتی ہے۔

 

جنیوا (عالمی ادارہِ محنت کی نیوز) عالمی ادارہِ محنت کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ چار سالوں کے دوران، نوجوانوں کے لیے عالمی لیبر مارکیٹ کے منظر نامے میں بہتری آئی ہے، اور بہتری کا یہ رجحان مزید دو سال تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

تاہم، رپورٹ بعنوان" گلوبل ایمپلائمنٹ ٹرینڈز فار یوتھ 2024،" (نوجوانوں کےلئے روزگار کے عالمی رجحانات برائے سال 2024) خبردار کرتی ہے کہ 15 سے 24 سال تک کی عمر کے ملازمت، تعلیم یا تربیت سے محروم نوجوانوں کی موجودہ تعداد باعث تشویش ہے، اور یہ کہ کووڈ 19 کی وبا کے بعد روزگار کی بحالی عالمی سطح پر یکساں نہیں ہوئی ۔ کچھ خطوں میں نوجوان افراد اور بہت سی نوجوان خواتین معاشی بحالی کے ثمرات سے مستفید نہیں ہو رہی ہیں۔

سال 2023 میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی 13 فیصد کی شرح، یعنی 6 کروڑ 49 لاکھ افراد کی تعداد 15 سال کی کم ترین سطح کی نمائندگی کرتی ہے اور 2019 میں وبا کی آمد سے پہلے کی 13.8 فیصد شرح کی نسبت کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ توقع ہے کہ یہ شرح اس سال اور اگلے سال میں مزید کم ہو کر 12.8 فیصد رہ جائے گی۔تاہم، تمام خطوں میں صورتحال ایک جیسی نہیں ہے۔ عرب ریاستوں، مشرقی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے خطوں میں، نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح سال 2019 کے مقابلے میں سال 2023 میں زیادہ تھی۔

جی ای ٹی فار یوتھ (رپورٹ) نے یہ بھی انتباہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو دنیائے روزگار میں کامیابی حاصل کرنے کی راہ میں دیگر "ناسازگار حالات" کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد روزگار، تعلیم یا تربیت سے محروم ہے اور ابھرتی ہوئی اور ترقی پذیر معیشتوں میں باوقار ملازمت کے حصول کے مواقع محدود ہیں۔ سال 2023 میں ہرپانچ میں سے ایک نوجوان، یا عالمی سطح پر 20.4 فیصد نوجوان روزگار، تعلیم یا تربیت سے محروم تھے۔ اس تعداد کا دو تہائی حصہ نوجوان خواتین پر مشتمل تھا۔

تا ہم ،روزگار سے وابستہ نوجوانوں کے لیے، رپورٹ باوقار ملازمتوں کے حصول میں پیش رفت کی کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔ عالمی سطح پر، نوجوان کارکنان کی کل تعداد کا نصف سے زیادہ حصہ غیر رسمی ملازمتوں سے وابستہ ہے۔ دورِ حاضر میں صرف اعلیٰ آمدنی اور اعلیٰ متوسط ​​آمدنی والی معیشتوں میں نوجوان کارکنوں کی اکثریت باقاعدہ اور محفوظ ملازمتوں میں کام کررہی ہے۔ اور کم آمدنی والے ممالک میں ہر چار میں سے تین نوجوان کارکنوں کے پاس صرف سیلف ایمپلائڈ (خود روزگاری کی نوکری) یا عارضی تنخواہ والی ملازمت ہو گی۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ روزگار، تعلیم یا تربیت سے محرومی کی بلند شرح کا تسلسل اور باوقار ملازمتوں کی فراہمی میں ناکافی پیشرفت آج کے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا باعث بن رہے ہیں، اور یہی نوجوان تاریخ کا سب سے زیادہ تعلیم یافتہ طبقہ بھی ہیں۔

عالمی ادارہِ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو نے واضح کیا کہ "ہم میں سے کوئی بھی ایک پائیدارمستقبل کا آرزومند نہیں ہو سکتا جب تک دنیا بھر میں لاکھوں نوجوانوں کو باوقار روزگار تک رسائی حاصل نہیں ہے اور اس (محرومی) کے نتیجے میں، وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور اپنے لئے اور اپنے اہل خانہ کے لیے ایک بہتر زندگی کی تعمیر کرنے سے قاصر ہیں۔ پر امن معاشروں کی عمارت تین اہم ترین ستونوں پر قائم ہوتی ہے: استحکام، ہمہ جہتی شمولیت اور سماجی انصاف۔ اور  نوجوانوں کیلئے باوقار روزگار کا حصول ان تین ستونوں کے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے ۔"

مزید برآں، رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان خواتین کی نسبت، نوجوان مردوں نے لیبر مارکیٹ کی بحالی سے زیادہ فائدہ حاصل کیا ہے ۔ سال 2023 میں نوجوان خواتین اور مردوں میں بے روزگاری کی شرح تقریباً برابر تھی (نوجوان خواتین کے لیے 12.9 فیصد اور نوجوان مردوں کے لیے 13 فیصد)، یہ صورتحال کووڈ 19 سے پہلے کے سالوں کے برعکس ہے جب نوجوان مردوں میں یہ شرح زیادہ تھی۔ اور عالمی سطح پر روزگار، تعلیم یا تربیت سے محروم نوجوان خواتین کی شرح سال 2023 میں ایسے نوجوان مردوں کی شرح (بالترتیب 28.1 فیصد اور 13.1 فیصد)سے دوگنی ہو گئی ۔

ڈائریکٹر جنرل ہونگبو نے مزید کہا کہ: "رپورٹ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ نوجوانوں کے لیے مواقع انتہائی غیر مساوی ہیں؛ بہت سی نوجوان خواتین، محدود مالی وسائل کے حامل نوجوان یا کسی اقلیتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوان اب بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔ تعلیم اور باوقار ملازمت کے مساوی مواقع کے بغیر، لاکھوں نوجوان اپنی بہتر مستقبل کی امیدوں سے محروم ہو رہے ہیں،"۔

عالمی ادارہِ محنت کی رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ باوقار روزگار کی بنیادوں کو مضبوط بنانے پر زیادہ توجہ دی جائے تا کہ نوجوانوں کے اندر دنیائے روزگار کے حوالے سے پائی جانے والی بے چینی کودورکرنے اور ایک روشن مستقبل کے لیے ان کی امیدوں کو قائم رکھنے کیلئے  راہ ہموار کی جا سکی ۔

نوجوان قارئین کے لیے ایک  پیغام میں، رپورٹ کے مصنفین نے نوجوانوں سے تبدیلی کے مطالبات میں اپنی آواز شامل کرنے کوکہا۔  پیغام میں کہا گیا ہے کہ "آپ کے پاس پالیسی پر اثر انداز ہونے اور سب کے لئے باوقار روزگار کی حمایت کرنے کا موقع ہے ۔" "اس تبدیلی کا حصہ بنیں جو سماجی طور پر منصفانہ اور شمولیت پر مبنی دنیا کو یقینی بنا نے کیلئے ہم سب کی ضرورت ہے۔"

جی ای ٹی فار یوتھ رپورٹ کا یہ 12 واں ایڈیشن رپورٹ کے ( اجراکے) 20 سال مکمل ہونے  پر جاری کیا گیا ہے۔ ماضی کے دریچوں میں جھانکتے ہوئے،رپورٹ میں رواں صدی میں نوجوانوں کے روزگار کے امکانات کی بہتر ی کے حوالے سے حاصل شدہ کامیابیوں کے بارے میں بتایا گیا اور اسکے ساتھ ساتھ "بحرانوں اور غیر یقینی کے دور میں" نوجوانوں کے روزگار کے مستقبل پر بھی غور کیا گیا۔ طویل تر مدتی رجحانات کے مدنظر، رپورٹ میں درج ذیل نتیجہ اخذ کیا گیا:

  • نوجوانوں کے لیے "جدید" خدمات اور پیداواری ملازمتوں میں اضافہ محدود رہا ہے، حالانکہ روایتی شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے جدت لائی جا سکتی ہے ۔
  • تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تعداد کے لحاظ سے خاص طور پر اوسط آمدنی والے ممالک میں اعلیٰ ہنر پر مبنی روزگار کے مواقع کافی نہیں ہیں ۔
  • ماحول دوست اور ڈیجیٹل مہارتوں کی بڑھتی ہوئی طلب کی نسبت سے روزگار کی مہارتوں کے فروغ کا تسلسل تعلیمی عدم مساوات (یا عدم موافقت) میں کمی لانے کے لیے اہم ہوگا۔
  • تنازعات کی بڑھتی ہوئی تعداد نوجوانوں کے روزگار کےمستقبل کیلئے خطرہ ہے اور انہیں نقل مکانی یا انتہا پسندی کی جانب دھکیل سکتی ہے۔
  • آبادیاتی رجحانات، خاص طور پر افریقہ کے "یوتھ کوئیک" (youthquake) کا مطلب یہ ہے کہ کافی تعداد میں باوقار ملازمتیں پیدا کرنا سماجی انصاف اور عالمی معیشت کے لیے اہم ہوگا۔

رپورٹ میں زیادہ اور موثر سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا گیا، جس میں نوجوان خواتین کے لیے ملازمتوں کے مخصوص اہداف کے ساتھ ملازمت کے مواقع کی تخلیق کو فروغ دینا شامل ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ ایسے اداروں کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا جو نوجوانوں کیلئے روزگار اور سماجی تحفظ کو مربوط بناتے ہوئے ، روزگار، تعلیم یا تربیت سے محروم نوجوانوں کی معاونت کرتے اور لیبر مارکیٹ میں منتقلی کے دوران نوجوانوں کی مدد کرتے ہیں۔ مزید برآں، عالمی عدم مساوات کا مقابلہ کرنے کیلئے، بین الاقوامی تعاون، سرکاری و نجی شراکتداری اور ترقی کے لیے مالی اعانت کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔

اس اقدام میں حصہ لینے والے اقوام متحدہ کے ادارے

ILO
International Labour Organization

اس اقدام سے متعلقہ اہداف یہ اقدام کن اہداف کے حصول میں معاون ہو گا