میڈیا اپ ڈیٹ: اقوام متحدہ پاکستان، 24 اگست 2023
25 August 2023
اقوام متحدہ نے ملتان میں پائیدار ترقی کے بارے میں 12 میں سے دوسرے مکالمے کا اہتمام کیا ۔
اقوام متحدہ نے ملتان میں پائیدار ترقی کے بارے میں
12 میں سے دوسرے مکالمے کا اہتمام کیا ۔
وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سے باہر 12 بڑے شہروں میں رہنے والے 1,000 سے زائد مقامی رہنما ملک بھر میں ترقیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلام آباد، پاکستان، 24 اگست 2023 - آج اقوام متحدہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملتان ، پنجاب میں پائیدار ترقی پر 12 مکالموں کی سیریز کا دوسرا اجلاس ہوا۔
چھ صوبوں اور علاقوں کے 12 بڑے شہروں میں قیام پذیر 1,000 سے زائد مقامی رہنما اُن ترقیاتی مسائل پر بات کریں گے جن کا انھیں سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ مسائل ان کے اضلاع میں معاشی اور سماجی ترقی میں کیسے رکاوٹ ہیں۔ یہ مکالمے آنے والے ہفتوں میں پاکستان بھر میں بولی جانے والی مختلف زبانوں میں بھی کیے جائیں گے۔
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر، جولین ہارنیس نے کہا کہ "یہ مکالمے اقوام متحدہ کے اداروں کو یہ بات بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کریں گے کہ مقامی رہنما وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سے باہر کن ترقیاتی مسائل کو اپنی ترجیحات کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا "ہم موثر پیش رفت کے لیے ان کی کمیونٹیوں کے خدشات اور خیالات کو فعال طور پر سن رہے ہیں۔ وہ ہمیں بتا رہے ہیں کہ وہ کس طرح مل کر، اور ہمارے ساتھ، کام کرنا چاہتے ہیں عدم مساوات کو ختم کرنے اور غربت کو کم کرنے کے لیے پیش رفت کو تیز کرنے پر۔ ہم ان کے خیالات کو حکومت کے ساتھ شیئر کریں گے کیونکہ ہم پائیدار ترقی کی طرف واپس لانے پر توجہ مرکوز کریں گے"۔
ملتان میں، مباحثے میں چار موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی جو تقریب سے پہلے شرکاء نے منتخب کیے: صنفی بنیاد پر تشدد کی قیمت؛ خوراک کی عدم تحفظ؛ پانی، صفائی اور حفظان صحت پر توجہ کے ساتھ بنیادی سماجی خدمات تک رسائی؛ اور نوجوانوں کو روزگار۔
تقریباً 100 مقامی رہنماؤں - خواتین اور مردوں سمیت نوجوانوں نے ملتان کے سینئر حکام، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر اور اقوام متحدہ کے دیگر عملے کے ساتھ ان مباحث میں شرکت کی۔
یہ 12 مکالمے مقامی رہنماؤں کو ترقیاتی مسائل جیسے بنیادی سماجی خدمات تک رسائی، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا؛ موسمیاتی تبدیلی؛ پائیدار، جامع اقتصادی ترقی اور بہتر کام؛ اور گورننس کے بارے میں مشغول کریں گے۔ یہ تمام عالمی پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول کے لیے پاکستان کی پیشرفت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ مکالمے SDG کے عالمی سربراہی اجلاس سے قبل ہونے والی بات چیت میں مدد کریں گے جسے اقوام متحدہ 2030 کی ڈیڈ لائن کے نصف حصے میں SDGs کی پیش رفت تیز کرنے کے لیے منظم کر رہا ہے۔ حکومت پاکستان 18 اور 19 ستمبر 2023 کو نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرے گی۔
SDGs، جنہیں عالمی اہداف بھی کہا جاتا ہے، کے 17 مقاصد ہیں جو پوری دنیا کے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی لانے میں مدد دینے کے لیے تشکیل دیئے گئے ہیں۔ یہ اہداف غربت کے خاتمے، صحت اور تعلیم کو بہتر بنانے، عدم مساوات کو کم کرنے، اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے کا فوری مطالبہ کرتے ہیں۔
نوٹ برائے ایڈیٹرز
SDGs کے بارے میں جانیئے: اردو کے لیے کلک کریں: https://pakistan.un.org/ur/sdgs
انگریزی کے لیے کلک کریں: https://sdgs.un.org/goals
§ پاکستان کےSDGسیکرٹریٹ کے لیے دیکھیں: www.sdgpakistan.pk
§ عالمی SDGسربراہی اجلاس کے لیے دیکھیں: https://www.un.org/en/conferences/SDGSummit2023
§ اقوام متحدہ پاکستان کے لیے دیکھیں؛ اردو: https://pakistan.un.org/ur
انگریزی: https://pakistan.un.org/en
§ اقوام متحدہ اور پاکستان کے مابین تعاون و اشتراک کا لائحہ عمل:
Follow the UN in Pakistan online:
www.facebook.com/UnitedNationsPakistan
مزید معلوما ت کے لیے رابطہ کریں مرکز اطلاعات،اقوام متحدہ(UNIC) پاکستان:
کیتھرین ویبل:
catherine.weibel@un.org, +92 300 854 0058
حیدر علی ماہ وش
mahvash.ali@un.org, +92 319 071 2828