پریس ریلیز

Media Update: United Nations Pakistan,24 February 2025

27 February 2025

UNODC

PRESS RELEASE

Canada and UNODC Strengthen Pakistan’s Security through Strategic Partnerships

24 February 2025, Islamabad – With the financial support of the Government of Canada, the United Nations Office on Drugs and Crime (UNODC) Country Office Pakistan is working hand in hand with the Government of Pakistan to enhance security, law enforcement, and judicial systems. Through a series of strategic initiatives and high-level engagements in Karachi and Islamabad, this collaboration underscores the strong and enduring partnership between Pakistan, Canada, and the UNODC. Together, they are strengthening institutional capabilities to address emerging security threats and governance challenges effectively while promoting human rights and gender responsiveness through initiatives for law enforcement and criminal justice stakeholders.

Handing over Ceremony of Advanced Body Scanners to Airports Security Force – Karachi

In a significant step toward strengthening Pakistan’s aviation security, UNODC and Government of Canada officially handed over one of several advanced 360-degree body scanners to the Pakistan Airports Security Force (ASF). These scanners, which would be installed at major airports, will enhance the screening processes of passengers, preventing the smuggling of illicit goods and strengthening border security.

At the formal ceremony held at the ASF Center in Karachi, Major General Adnan Asif Jah Shad, Director General of ASF, received the equipment, highlighting its role in modernizing security operations. UNODC Country Representative Mr. Troels Vester stressed the long-term impact of this initiative, reaffirming UNODC and Canada’s commitment to Pakistan’s aviation security and border management.

Her Excellency Leslie Scanlon, High Commissioner of Canada to Pakistan, emphasized the deep-rooted partnership between the two governments and the importance of global cooperation in tackling common security challenges.

Inauguration of an eLearning Centre at CTD Sindh Police - Karachi

UNODC and the Government of Canada, in collaboration with NACTA and Sindh Police, inaugurated an eLearning Centre at the Counter-Terrorism Department (CTD), Sindh Police.

This facility provides law enforcement personnel with access to over 150 specialized training modules, covering critical topics such as: Counter-terrorism strategies, Cybercrime investigations and Prevention of violent extremism

Speaking at the event, Additional Inspector General of Police (IGP) Sindh, Mr. Muzaffar Ali Shaikh, stressed the pivotal role of digital learning in equipping law enforcement officers with essential investigative and operational skills. The High Commissioner of Canada acknowledged the contributions of Sindh Police in addressing the threats of terrorism in Karachi and emphasized on the importance of training front line officials to stay ahead of evolving security threats.

 

Modernizing Pakistan’s Judicial System – Launch of the Case Assignment & Management System (CAMS) – Islamabad

 

In Islamabad, UNODC, in partnership with the Ministry of Law and Justice of Pakistan and the Government of Canada, launched the Case Assignment & Management System (CAMS)—a transformative digital solution designed to modernize litigation management, streamline case tracking, and improve transparency in judicial processes.

Key objectives of CAMS include: Enhancing efficiency in managing legal cases, strengthening coordination between government ministries and law officers, and ensuring timely case disposal and reducing administrative delays.

The launch of CAMS marks a milestone in judicial governance, underscoring a shared commitment to leveraging technology for a more transparent and efficient legal system.

During the launch ceremony the Prime Minster Honorable Muhammad Shahbaz Sharif mentioned that this was long overdue, and by making the system more efficient it would directly improve service delivery to citizens across the country.

In her remarks Her Excellency the High Commissioner of Canada Ms. Leslie Scanlon said "it is an privilege to witness the launch of CAMS, a digital platform that reinforces strong legal governance and accountability. Canada is committed to supporting innovative solutions and by making procedures more transparent and efficient for the benefit of citizens. Having the honorable Prime Minister of Pakistan participate in the launch of this initiative showcases the commitment of the government in legal reforms and a paradigm shift towards institutionalizing e-office initiatives”. 

UNODC Country Representative Mr. Troels Vester highlighted that "today marks a historic milestone as we launch CAMS—an innovative tool that will enhance transparency and streamline legal processes across Pakistan. The presence of the Honorable Prime Minister at this launch underscores the critical importance of modernizing litigation management to ensure efficient governance and access to justice. This system embodies our commitment to modernizing government entities, ensuring accountability, and expediting case management."

Ms. Erin Estey who was visiting from the Global Affairs Canada team in Ottawa participated in all the meetings and met with various project stakeholders to get a better understanding of the impact of ongoing technical assistance through various Canadian funded projects through UNODC to enhance the operational capacity of law enforcement and criminal justice stakeholders in preventing and countering terrorism, enhancing border management approaches across airports and disrupting illicit financial flows.

For More Information:

Rizwana Rahool, Communications Officer – +92 301-8564255
rizwana.rahool@un.org

 

کینیڈا اور یو این او ڈی سی کی جانب سے سٹریٹجک پارٹنرشپس کے تحت پاکستان کی سلامتی مستحکم بنانے کے اقدامات

 

24 فروری 2025، اسلام آباد: کینیڈا حکومت کے مالی تعاون سے پاکستان میں اقوامِ متحدہ دفتر برائے انسدادِ منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی)، حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر سلامتی، نفاذِ قانون اور عدلیہ کے نظاموں کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس اشتراک کے تحت سلسلہ وار کئی سٹریٹجک اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ کراچی اور اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے پاکستان، کینیڈا اور یو این او ڈی سی کے درمیان مضبوط اور دیرپا پارٹنرشپ کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں نہ صرف سلامتی کو درپیش ابھرتے ہوئے خطرات اور گورننس کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے اداروں کی صلاحیتوں کو مستحکم بنایا جا رہا ہے بلکہ نفاذِ قانون اور فوجداری نظامِ انصاف کے متعلقہ فریقوں کے لئے شروع کئے گئے اقدامات کے ذریعے انسانی حقوق اور صنفی تقاضوں سے ہم آہنگ سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

کراچی میں جدید ترین باڈی سکینرز، ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کے حوالے کرنے کی تقریب

پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے یو این او ڈی سی اور کینیڈا حکومت کی جانب سے پاکستان ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف)  کو جدید ترین خطوط پر تیار کئے گئے -360 ڈگری باڈی سکینرز دئیے جا رہے ہیں جن میں سے پہلا سکینر اے ایس ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ سکینرز بڑے ایئرپورٹس پر لگائے جائیں گے جن کی بدولت مسافروں کی سکریننگ کی کارروائی میں بہتری آئے گی، ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام ہو گی اور سرحدی سلامتی مستحکم ہو گی۔ 

اس سلسلے میں ایک باقاعدہ تقریب اے ایس ایف سنٹر کراچی میں منعقد ہوئی جس کے دوران ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد نے سکینر وصول کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی سرگرمیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اس سکینر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ یو این او ڈی سی کے کنٹری ریپریزنٹیٹو جناب ٹروئلز ویسٹر نے اس اقدام کے دوررس اثرات پر اظہار خیال کرتے ہوئے یو این او ڈی سی اور کینیڈا حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی ایوی ایشن سکیورٹی اور سرحدی انتظامی امور میں بہتری کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر، ہر ایکسیلنسی لیزلی سکینلون نے دونوں حکومتوں کے درمیان گہرے تعلقات اور مشترکہ سکیورٹی مشکلات سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

کراچی میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی سندھ پولیس میں ای لرننگ سنٹر کا افتتاح

یو این او ڈی سی اور کینیڈا حکومت نے نیکٹا اور سندھ پولیس کے اشتراک سے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ پولیس میں ای لرننگ سنٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس سہولت کی بدولت قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عملہ 150 سے زائد خصوصی طور پر تیار کئے گئے تربیتی ماڈیولز تک رسائی حاصل کر سکتا ہے جن میں انسداد دہشت گردی کی حکمت عملیوں، سائبر کرائم کی تحقیقات اور پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام سمیت کئی اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جناب مظفر علی شیخ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملے میں تحقیقات اور آپریشنز کی لازمی مہارتیں پیدا کرنے میں ڈیجیٹل لرننگ کے کلیدی کردار پر زور دیا۔ ہائی کمشنر کینیڈا نے کراچی میں دہشت گردی کے خطرات کو دور کرنے کے لئے سندھ پولیس کی خدمات کو سراہا اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فرنٹ لائن افسران اور عملے کی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان میں عدلیہ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی سرگرمیاں – اسلام آباد میں کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم (کیمز) کا اجراء

یو این او ڈی سی نے وزارت قانون و انصاف پاکستان اور کینیڈا حکومت کے اشتراک سے اسلام آباد میں کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم (کیمز) کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سسٹم کی بدولت قانونی کارروائی سے متعلق امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے، کیس ٹریکنگ کو آسان بنانے اور عدلیہ کی سرگرمیوں کو زیادہ شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

کیمز کے بنیادی مقاصد میں مقدمات سے متعلق امور کو بہتر طریقے سے انجام دینا، حکومتی وزارتوں اور لاء آفیسرز کے درمیان کوآرڈینیشن کو مستحکم بنانا، مقدمات بروقت نمٹانا اور انتظامی تاخیر میں کمی لانا ہے۔ کیمز کا آغاز عدلیہ کی گورننس سے متعلق امور کو بہتر بنانے کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور نظام قانون کو زیادہ شفاف اور فعال بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

تقریب اجراء کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب محمد شہباز شریف نے کہا کہ اس کا اجراء بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا اور سسٹم کو زیادہ فعال بنانے سے ملک بھر میں شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں براہ راست بہتری آئے گی۔

ہائی کمشنر کینیڈا مس لیزلی سکینلون نے کہا کہ کیمز کی تقریب اجراء میں شرکت میرے لئے انتہائی مسرت کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم شعبہ قانون کی گورننس اور احتسابی عمل کو مزید مضبوط بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا جدت آمیز ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے اور ضابطے کی کارروائیوں کو زیادہ شفاف اور فعال بنانے میں مدد دینے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی اس تقریب اجراء میں شرکت قانونی اصلاحات پر حکومت کے پختہ عزم اور ای آفس کی سرگرمیوں کو باقاعدہ شکل دینے پر مبنی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔

یو این او ڈی سی کے کنٹری ریپریزنٹیٹو جناب ٹروئلز ویسٹر نے کہا کہ آج کیمز کا اجراء ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس جدت آمیز سہولت کی بدولت پاکستان بھر میں شعبہ قانون کی سرگرمیوں کو سہل اور شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں جناب وزیراعظم پاکستان کی شرکت ظاہر کرتی ہے کہ گورننس کو فعال اور نظام انصاف تک رسائی یقینی بنانے کے لئے حکومت اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کس قدر دلچسپی لے رہی ہے۔

اوٹاوا کے گلوبل افیئرز کینیڈا کی جانب سے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی مس ایرن ایسٹی نے پاکستان میں دہشت گردی کی روک تھام اور قلع قمع، سرحدی انتظامی امور میں بہتری اور غیرقانونی مالی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے نفاذ قانون اور فوجداری نظام انصاف کے متعلقہ فریقوں کی آپریشنل استعداد میں بہتری کے لئے یو این او ڈی سی کے ذریعے کینیڈا کے مالی تعاون سے کام کرنے والے مختلف منصوبوں سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کی اور تمام متعلقہ فریقوں سے ملاقاتیں کیں۔

مزید معلومات کے لئے:

رضوانہ راہول، کمیونیکیشنز آفیسر،+92 301-8564255
rizwana.rahool@un.org

 

اس اقدام میں حصہ لینے والے اقوام متحدہ کے ادارے

UNODC
United Nations Office on Drugs and Crime

اس اقدام سے متعلقہ اہداف یہ اقدام کن اہداف کے حصول میں معاون ہو گا