پریس ریلیز

Media Update: United Nations Pakistan, 13 November 2023

13 November 2023

This Media Update includes: 

 

UNICEF

PRESS RELEASE

1 in 3 children exposed to severe water scarcity – UNICEF

The climate changed world – with dwindling water supply and inadequate water services – is also changing children, altering their mental and physical health, new report warns

NEW YORK, 13 November 2023 – 1 in 3 children – or 739 million worldwide – already live in areas exposed to high or very high water scarcity, with climate change threatening to make this worse, according to a new UNICEF report.

Further, the double burden of dwindling water availability and inadequate drinking water and sanitation services is compounding the challenge, putting children at even greater risk.

The Climate Changed Child – released ahead of the COP28 climate change summit - throws a spotlight on the threat to children as a result of water vulnerability, one of the ways in which the impacts of climate change are being felt. It provides an analysis of the impacts of three tiers of water security globally – water scarcity, water vulnerability, and water stress*.

The report, a supplement to the UNICEF’s Children’s Climate Risk (2021), also outlines the myriad of other ways in which children bear the brunt of the impacts of the climate crisis –including disease, air pollution, and extreme weather events such as floods and droughts. From the moment of conception until they grow into adulthood, the health and development of children’s brains, lungs, immune systems and other critical functions are affected by the environment they grow up in. For example, children are more likely to suffer from air pollution than adults. Generally, they breathe faster than adults and their brains, lungs and other organs are still developing.

“The consequences of climate change are devastating for children,” said UNICEF Executive Director Catherine Russell. “Their bodies and minds are uniquely vulnerable to polluted air, poor nutrition and extreme heat. Not only is their world changing – with water sources drying up and terrifying weather events becoming stronger and more frequent – so too is their well-being as climate change affects their mental and physical health. Children are demanding change, but their needs are far too often relegated to the sidelines.”

According to the report findings, the greatest share of children are exposed in the Middle East and North Africa and South Asia regions – meaning they live in places with limited water resources and high levels of seasonal and interannual variability, ground water table decline or drought risk

Far too many children – 436 million - are facing the double burden of high or very high water scarcity and low or very low drinking water service levels – known as extreme water vulnerability – leaving their lives, health, and well-being at risk. It is one of the key drivers of deaths among children under 5 from preventable diseases.

The report shows that those most affected live in low- and middle-income countries in sub-Saharan Africa, Central and Southern Asia, and Eastern and South-Eastern Asia. In 2022, 436 million children were living in areas facing extreme water vulnerability. Some of the most impacted countries include Niger, Jordan, Burkina Faso, Yemen, Chad, and Namibia, where 8 out of 10 children are exposed.

In these circumstances, investment in safe drinking water and sanitation services are an essential first line of defense to protect children from the impacts of climate change. Climate change is also leading to increased water stress – the ratio of water demand to available renewable supplies – the report warns. By 2050, 35 million more children are projected to be exposed to high or very high levels of water stress, with the Middle East and North Africa, and South Asia currently facing the biggest shifts.

Despite their unique vulnerability, children have been either ignored or largely disregarded in discussions about climate change. For example, only 2.4 per cent of climate finance from key multilateral climate funds support projects that incorporate child-responsive activities.

At COP28, UNICEF is calling on world leaders and the international community to take critical steps with and for children to secure a livable planet, including:

 

  • Elevating children within the final COP28 Cover Decision and convene an expert dialogue on children and climate change.

     
  • Embedding children and intergeneration equity in the Global Stocktake (GST).

     
  • Including children and climate resilient essential services within the final decision on the Global Goal for Adaptation (GGA). 

     
  • Ensuring the Loss and Damage Fund and funding arrangements are child-responsive with child rights embedded in the fund's governance and decision-making process.

Beyond COP28, UNICEF is calling on parties to take action to protect the lives, health and well-being of children - including by adapting essential social services, empower every child to be a champion for the environment, and fulfil international sustainability and climate change agreements including rapidly reducing emissions.

“Children and young people have consistently made urgent calls for their voices to be heard on the climate crisis, but they have almost no formal role in climate policy and decision-making. They are rarely considered in existing climate adaptation, mitigation or finance plans and actions,” Russell said. “It is our collective responsibility to put every child at the centre of urgent global climate action.”

#####

Notes to Editors:

  • Access the report here once the embargo lifts
  • Multimedia assets are available here

* Water stress: The ratio of total water demand to available renewable surface and groundwater supplies. Water demand include domestic, industrial, irrigation, and livestock uses. Higher values indicate more competition among users.

Water scarcity: UNICEF’s Children’s Climate Risk Index defines water scarcity based on composite measure of baseline water stress, seasonal variability, interannual variability, ground water table decline and drought risk. Higher values indicate higher exposure to water scarcity risks.

Water vulnerability: UNICEF calculates water vulnerability index[1] based on composite measure of water scarcity (as above) and drinking water service levels. Higher values indicate high levels of water scarcity and low levels of drinking water service.

For more information, please contact:

Tess Ingram, UNICEF New York, tingram@unicef.org, +1 934 867 7867

About UNICEF

UNICEF works in some of the world’s toughest places, to reach the world’s most disadvantaged children. Across more than 190 countries and territories, we work for every child, everywhere, to build a better world for everyone.

For more information about UNICEF and its work visit: www.unicef.org

Follow UNICEF on TwitterFacebookInstagram and YouTube

 

پانی کی قلت کے شکار بچوں کی سب سے زیادہ تعداد جنوبی ایشیاء میں ہے: یونیسف

موسمیاتی تبدیلی کے پانی کی فراہمی پر منفی اثرات کے پیش نظر یونیسف نے پائیدار منصوبوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت  پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد۔ 13 نومبر2023: یونیسف کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء میں 18 سال سے کم عمر کے 34 کروڑ 70 لاکھ بچے پانی کی قلت کا شکار ہیں، جو دنیا کے تمام خطوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق آبادی کے تناسب کے لحاظ سے 18 سال سے کم عمر کے تقریباً 55 فیصد بچوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے  جنوبی ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ  کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جہاں 64 فیصد بچوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ پانی کا ناقص معیار، کمی  اور بدانتظامی جنوبی ایشیاء میں پانی کی قلت کی بنیادی وجوہات ہیں۔

یونیسف کے ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیاء، سنجے وجے سیکیرا کا کہنا تھاکہ اس حقیقت کے باوجود کہ پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنوبی ایشیا کے لاکھوں بچوں کے پاس مناسب مقدار میں پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے اور انہیں اکثر قحط، خشک سالی اور دیگر شدید موسمی واقعات کا شکار رہتا ہے۔ جنوبی ایشیا میں آبی قلت کے شکار علاقوں میں رہنے والے بچے، تباہ کن سیلاب اور شدید گرمی کی لہروں جیسے شدید موسمیاتی  خطرات کا بھی  سامنا کرتے ہیں۔ وہ اکثر خشک سالی اور پانی کی کمی کے خوفناک  چکر میں جکڑے رہتے  ہیں۔ جب گاؤں کے کنویں خشک ہو جاتے ہیں، تو گھر، صحت کے مراکز اور اسکول بھی متاثر ہوتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کی بدولت جنوبی ایشیاء میں بچوں کے لئے پانی کی قلت بدتر ہونے کا خدشہ ہے۔

پانی کی کمی بچوں کی فلاح و بہبود اور نشوونما کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ  غذائی عدم تحفظ، خوراک کی کمی اور دیگر بیماریوں جیسے اسہال کا سبب بنتی ہے۔ زراعت پیشہ خاندانوں کو درپیش مالی مشکلات بچوں کی تعلیم کو متاثر کرکے انہیں  محنت مزدوری پر مجبور کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، آبی قلت نہ صرف بچوں کے لئے بلکہ زراعت، صنعت اور معاشی ترقی کے لئے بھی نقصان دہ  ہے۔

اگرچہ جنوبی ایشیاء میں دنیا کے ایک چوتھائی سے زیادہ بچے آباد ہیں، اس خطے میں دنیا کے قابل تجدید پانی کا صرف 4 فیصد موجود ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے بہت سے جنوبی ایشیائی ممالک میں خشک سالی کثیر اور زیادہ شدید ہوتی جا رہی ہے۔

موسمیاتی  تبدیلی موسم کی ترتیب و تسلسل اور بارشوں میں بھی خلل ڈال رہی ہے، جس کی وجہ سے پانی کی دستیابی  غیر یقینی  ہوتی جا رہی ہے۔ موسمیاتی   تبدیلی زیر زمین پانی کے زیادہ اخراج کا سبب بن کر اضافی دباؤ میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ پورے خطے میں  7کروڑ بچے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں رہتے ہیں، جہاں زیر زمین  آبی ذخائر پر پانی کے لیے بہت زیادہ پمپ استعمال کیے جاتے ہیں۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال کا احاطہ کرنے والا انڈو گنگا طاس دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آبی ذخیرہ ہے۔ زیر زمین پانی کا کھارا پن اور آبی ذخائر کا تیزی سے خشک ہونا دیگر اہم مسائل ہیں۔ درجہ حرارت میں اضافے سے آبی ذخائر کو دوبارہ بھرنے والے پانی کی مقدار میں مزید کمی واقع ہورہی ہے۔ غیر معیاری مٹی اور تیز بارش بھی زیر زمین پانی کو دوبارہ بھرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔

 یونیسف کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ سال 2022 میں بھی جنوبی ایشیاء میں تمام خطوں کی نسبت  18 سال سے کم عمر کے بچوں کی سب سے زیادہ تعداد، یعنی 16کروڑ90 لاکھ، پانی کی شدید قلت کے خطرے سے دوچار تھی۔ جنوبی ایشیاء کے بعد مشرقی اور جنوبی افریقہ اور مغربی اور وسطی افریقہ تھے، جہاں پانی کی قلت کے شکار بچوں کی تعداد بالترتیب 13 کروڑ  اور10کروڑ2لاکھ تھی۔ زیادہ بڑے اعداد و شمار پانی کی قلت کی شدت اور پینے کے پانی کی فراہمی کی خدمات کی ابتری کی نشاندہی کرتی ہیں۔ 2022 میں کسی بھی دوسرے خطے کے مقابلے میں جنوبی ایشیاء میں پینے کے پانی کی بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا کرنے والے بچوں کی تعداد 4 کروڑ50 لاکھ تھی۔

 جنوبی ایشیاء میں یونیسف نے حکومتوں، شراکت داروں اور دیگر پر زور دیا ہے کہ وہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کریں:

  • آبی وسائل کے موثر انتظام کا فروغ اور پانی اور حفظان صحت کی خدمات تک رسائی میں بہتری، تاکہ پانی کی فراہمی کی خدمات موسمیاتی تبدیلی کے حملوں سے زیادہ متاثر نہ ہوں۔
  • موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار اورپانی اور حفظان صحت کی خدمات سے محروم علاقوں میں سرمایہ کاری۔
  • پانی کی قلت سے نمٹنے اور پینے کے پانی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری  کے لئے موسمیاتی تبدیلی سے موافقت  پیدا کرنے کے قومی منصوبوں پر عمل درآمد اور ماحولیاتی خدمات میں سرمایہ کاری کا فروغ۔
  • زیر زمین پانی کے وسائل کے استعمال کے طریقہ کاراور ریچارج کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی کے ذخائر میں کمی کو سمجھنے کے لئے تحقیق اور اعداد و شمار جمع کرنا اہم ضرورت ہے۔
  • پانی کی فراہمی اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں میں بہتری، خاص طور پر بارش کے پانی کو جمع کرکے اور پانی کی کمی والے علاقوں میں زیر زمین پانی کو مصنوعی طور پر ریچارج کرنا ضروری ہے۔

حوصلہ افزاء امر یہ ہے کہ سال 2030ء کے تخمینوں کے مطابق جنوبی ایشیاء میں پینے کے پانی کی بنیادی خدمات کی فراہمی میں اضافہ متوقع ہے، جس سے پانی  کی قلت کے خطرے سے دوچار بچوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔ ترقی کی موجودہ شرح کے لحاظ سے جنوبی ایشیاء میں پینے کے پانی تک رسائی سے محروم بچوں کی تعداد ساڑھے چار کروڑ سے کم ہو کر ایک کروڑ 80 لاکھ رہ  جانے کی توقع ہے۔

جنوبی ایشیاء عالمی طورپر موسمیاتی  تبدیلی سے سب سے متاثرہ خطوں میں سے ایک ہے اور بچے اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ یونیسف کے 2021 کے چلڈرن کلائمیٹ رسک انڈیکس (سی سی آر آئی) کے مطابق، افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان میں بچے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے’انتہائی زیادہ خطرے‘ سے دوچار ہیں، جبکہ مالدیپ کے مکمل طور پر صفحۂ ہستی سے مٹنے کا اندیشہ  ہے۔ جنوبی ایشیا میں ہر بچہ کم از کم موسمیاتی تبدیلی سے جڑے ایک خطرے، صدمے یا تناؤ کا شکار ہے: 

  • 60 کروڑ سے زیادہ یعنی امریکہ کی کل آبادی سے دگنے بچے، موسمیاتی تبدیلی سے وابستہ بیماریوں جیسے ملیریا یا ڈینگی سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
  • تقریباً 59 کروڑ7 لاکھ افراد کو شدید فضائی آلودگی کا سامنا ہے۔
  • جنوبی ایشیاء میں تقریباً 12کروڑ 80لاکھ بچے شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہوتے ہیں۔

 وجے سیکیرا کا مزید کہنا تھا، ’’جب تک ہم فوری اقدامات نہیں کریں گے، بچوں کی مشکلات ختم نہیں ہونگی۔ یہ حکومتوں اور سول سوسائٹی کے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں کے حامل پانی کی فراہمی  کے نظام اور  ڈیزائن خدمات کی بہتری  کے لئے مل جل کر کام کریں۔‘‘

#####

ایڈیٹرز کے لیے نوٹ 

ملٹی میڈیا  یہاں ڈاؤن لوڈ کریں، بشمول تصاویر اور ویڈیوز، اور افغانستان میں بچوں پر خشک سالی کے اثرات کے بارے میں خصوصی مواد۔

علاقائی تخمینے یونیسف سی سی آر آئی کے 163 ممالک سے 2022 تک دستیاب اعداد و شمار پر مبنی  ہیں۔ پانی کی قلت پانی کی بنیادی کمی، بین السالانہ اور موسمی تغیرات؛ زیر زمین پانی کی سطح میں کمی اور خشک سالی کے  خطرہ کی پیمائش ہے۔ پانی کی قلت کے خطرے کا  انڈیکس [1] پانی کی قلت اور پینے کے پانی کی خدمات پر مبنی ہے جس میں عالمی اور اقوام متحدہ کے عالمی آبادی کے اضافے کے امکانات سے آبادی کے اعداد و شمار کا استعمال کیا گیا ہے ۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

سبرینہ سدھو، یونیسیف جنوبی ایشیاء،

فون: +91 9384030106ای میل: ssidhu@unicef.org

 یونیسف کے بارے میں معلومات:

یونیسف دنیا کے مشکل ترین مقامات پر اپنی خدمات سرانجام دیتا  ہے، تاکہ دنیا کے سب سے زیادہ پسماندہ بچوں کو خدمات تک رسائی حاصل ہو سکے۔ ہم 190 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں ہر بچے کے لئے، ہر جگہ، ہر ایک کے لئے ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں۔ جنوبی ایشیاء میں بچوں کے لئے یونیسف کے کام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ، www.unicef.org/rosa ملاحظہ کریں۔ ایکس (سابقہ ٹویٹر)  اور فیس بک پر یونیسیف کو فالو کریں۔

[1] یونیسف ، 2021 ، یونیسف ایکسٹریم واٹر ولنریبلٹی انڈیکس (ای ڈبلیو وی آئی) - طریقہ کار مجلہ۔ ٹی پی /12/2021

[1] UNICEF, 2021, The UNICEF Extreme Water Vulnerability Index (EWVI) – Methodology Paper. TP/12/2021

اس اقدام میں حصہ لینے والے اقوام متحدہ کے ادارے

UNICEF
United Nations Children’s Fund

اس اقدام سے متعلقہ اہداف یہ اقدام کن اہداف کے حصول میں معاون ہو گا