Secretary-General António Guterres video message on the International Day of United Nations Peacekeepers
سیکرٹری جنرل
اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
29 مئی 2023
اقوام متحدہ کے امن دستے دنیا کو اور زیادہ پرامن بنانے کے لیے ہمارے عزم پر عمل پیرا ہیں اور ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں۔انھوں نے گزشتہ 75 سالوں کے دوران دنیا بھر میں تنازعات اورفسادات سے متاثرہ لوگوں اور آبادیوں کی مدد کی ہے۔
آج اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو انھوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے انجام دی ہیں۔
1948 کے بعد سےاب تک 20 لاکھ سے زیادہ امن دستوں نے 71 مشنوں میں خدمات انجام دی ہیں جن کے نتیجے میں متعلقہ ممالک کو جنگ سے امن کے مشکل راستے پر گامزن ہونے میں مدد ملی ہے۔
یہ دستےان تباہ کن تنازعات کے انتشار کے شکار شہریوں کے تحفظ کے لیےانتہائی خطرناک حالات میں امید اور مدد فراہم کرتے ہیں۔
ان ضروری خدمات کی انجام دہی کے دوران بہت سے امن دستوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ 4,200 سے زیادہ امن دستوں نے اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔ ہم ان کے خاندانوں، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے شابہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ قیام امن کے مقصد کے لیے ان کی بے لوث لگن کو یاد رکھیں گے۔
آج 125 ممالک کے 87,000 سے زائد امن دستے 12 آپریشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ بڑھتے ہوئے عالمی تناؤ اور تقسیم، قیام امن کے متاثرہ عمل اور پیچیدہ تنازعات کا سامناکررہے ہیں۔
ان مسائل کا سامنا کرنے اور مختلف شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود امن دستے اپنے فرائض کی ادائیگی میں ثابت قدم رہتے ہیں۔
ہماری بلیو ہیلمٹ والی ٹیمیں تنازعات کےحالات میں رہنے والے لوگوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوتی ہیں۔
چونکہ امن دستے انسانیت کی حمایت کرتے ہیں،اس لیے آئیے ہم ہمیشہ ان کی حمایت کریں اور ان کی خدمات کا اعتراف کریں۔