پریس ریلیز

Media Update: United Nations Pakistan, 2 September 2022

05 September 2022

This Media Update includes: 

  • UNICEF - PRESS RELEASE : UNICEF Geneva Palais briefing note on the impact of the Pakistan floods on children and families and UNICEF’s response

UNICEF

PRESS RELEASE

UNICEF Geneva Palais briefing note on the impact of the Pakistan floods on children and families and UNICEF’s response

This is a summary of what was said by UNICEF Pakistan Representative Abdullah Fadil – to whom quoted text may be attributed - at today's press briefing at the Palais des Nations in Geneva. 

GENEVA/ISLAMABAD,2 September 2022 – “Over the past few weeks, torrential monsoon rains have broken a century-long record and dumped more than five times the 30-year average for rainfall in some provinces, killing more than 1200 people, including about 400 children, while washing away or damaging over 1.1 million houses and destroying vital infrastructure children rely on to access essential services, such as schools and hospitals. At least 18,000 schools have been damaged or destroyed across the country due to the floods. We estimate that 16 million children are impacted and 3.4 million of these children are in need of humanitarian support.

“Exacerbating this horrendous situation, many of the 72 hardest-hit districts were already amongst the most vulnerable ones in Pakistan. 40 per cent of children were already suffering from stunting before the floods hit. Many children are now at heightened risk, without a home, school, or even safe drinking water.

“There is therefore a risk of many more child deaths. And the situation will only continue to deteriorate as winter is just 8 weeks away in some parts of the country.

“There is now a high risk of water-borne, deadly diseases spreading rapidly -- diarrhoea, cholera, dengue, malaria. Without adequate sanitation, communities are increasingly having to resort to open defecation, putting them at high risk of contracting diseases.

“Relief and rescue operations are still extremely hard to carry-out - around 160 bridges and 5,000 kilometres (3,200 miles) of roads have been destroyed or damaged, 3.5 million acres of crops affected and about 800,000 livestock lost. Yet lifesaving rescue and relief efforts are indispensable, and UNICEF is distributing humanitarian supplies in all affected provinces.

“In terms of UNICEF’s response, we have already delivered immediate emergency services and supplies worth over USD $2 million, including drinking water, water purification tablets, hygiene kits, medicines, vaccines, therapeutic food for children, pregnant and lactating women, and mosquito nets.

“In the coming days and weeks, we aim to reach children and families first with lifesaving medical equipment, essential medicines, vaccines and safe delivery kits, safe drinking water and water-treating tablets, and sanitation supplies, nutrition supplies, mosquito nets.  We also want to help children resume learning and will support the Government to reestablish critical services for children as soon as possible.

“Additional life-saving emergency medical and WASH supplies are expected to reach Pakistan from our hub in Copenhagen within days. But many more airlifts will be needed.

“In order to be able to achieve this, as part of the UN flash appeal of $160 million to support the flood response led by the Government of Pakistan, UNICEF is appealing for US$37 million to reach approximately 3.4 million children in need of life-saving support. UNICEF has launched flash appeals globally and members of the public and the private sector can make donations via the Pakistan appeals page of the UNICEF global https://www.unicef.org/appeals/pakistan.

“We urgently need these funds and resources to allow us to continue to provide lifesaving medical equipment, essential medicines, vaccines, safe drinking water, hygiene kits, mosquito nets and delivery kits, as well as funds to ensure service outreach for delivery.

“We know that any emergency like this runs the risk of increasing protection risks for children, undermining the resilience and psychosocial wellbeing of children and their parents, leaving many experiencing distress. Children are exposed to a wide range of new flood-related physical risks and hazards, including from damaged buildings, drowning in flood waters and snakes. Children with disabilities are experiencing increased vulnerability as access to essential services is disrupted. With the large numbers of displaced families, we must ensure that any children who become separated from their parents or caregivers are identified, protected and ultimately reunited with their families.

“The sad reality is, as we have seen all around the world, climate change is making extreme weather events more frequent and more destructive, and it is children who are too often paying the price.

“Pakistan ranks 14th out of 163 countries on UNICEF’s Children's Climate Risk Index (CCRI), placing the country in the 'Extremely high risk' classification category in the Index. Urgent climate action is absolutely critical to protect this and future generations.  As such, UNICEF urges world leaders, governments, and businesses around the world to listen to children and prioritise actions that protect them from impacts, while accelerating work to dramatically reduce greenhouse gas emissions.” 

 

#####

 

Notes for editors:  

Multimedia materials available here.

Find out more about UNICEF's response in Pakistan (Link).

Latest Pakistan Humanitarian Situation Report (Link).

 

About UNICEF  

UNICEF works in some of the world’s toughest places, to reach the world’s most disadvantaged children. Across more than 190 countries and territories, we work for every child, everywhere, to build a better world for everyone.  

Follow UNICEF on Twitter, Facebook, Instagram and YouTube 

 

For more information, please contact:  

Catherine Weibel, UNICEF Pakistan, +92 300 500 2595 / cweibel@unicef.org  

Pravaran Mahat, UNICEF South Asia, +977 98020 48256 / pmahat@unicef.org  

Joe English, UNICEF New York, +1 917 893 0692 / jenglish@unicef.org

 

 

پاکستان  میں سیلاب سے بچوں  اور ان کے خاندانوں پر اثرات اور یونیسف کے اقدامات کے  متعلق یونیسف جنیوا پیلے میں منعقدہ  بریفنگ کا احوال

درج ذیل متن آج  جنیوا کے ’پیلے ڈیس  نیشنز‘ میں   یونیسف پاکستان کے نمائندے عبداللہ فاضل کی بریفنگ  کا خلاصہ ہے  اور یہ متن ان کے نام سے شائع کیا جاسکتا ہے

جنیوا۔ اسلام آباد۔ 2ستمبر 2022:   "گذشتہ چند ہفتوں میں، مون سون کی طوفانی بارشوں نے گزشتہ صدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور کچھ صوبوں میں 30 سال کی اوسط سے پانچ گنا زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، جس سے تقریباً 400 بچوں سمیت 1200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 11لاکھ  سے زائد مکانات یا تو مکمل طور پر بہہ گئے ہیں یا ان کو نقصان پہنچا ہے،  اور بچوں کو ضروری خدمات فراہم کرنے والا اہم انفراسٹرکچر جیسا کہ  اسکول اور اسپتال بھی تباہ ہوچکا ہے ۔ سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں کم از کم 18ہزارا سکول تباہ ہو چکے ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ ایک کروڑ 60لاکھ  بچے متاثر ہوئے ہیں اور ان میں سے 34لاکھ  بچوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔‘‘

’’یہ  خوف ناک صورت حال اس طرح مزید  پیچیدہ ہوگئی ہے کہ ملک کے سب سے متاثرہ 72 اضلاع میں سے بیشتر پہلے ہی مختلف شدید خطرات سے دوچار تھے۔  سیلاب کی زد میں آنے سے پہلے ہی 40 فیصد بچے سٹنٹنگ کا شکار تھے۔ بہت سے بچے اب گھر، اسکول، یا یہاں تک کہ پینے کے صاف پانی  کی سہولیات سے محروم اور  شدید ترین  خطرات کی زد  میں ہیں۔‘‘

"اس لیے بہت سے بچوں کی موت کے خطرے کا بھی سامنا  ہے اور صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے، کیونکہ ملک کے کچھ حصوں میں سردیوں  کا موسم شروع ہونے میں صرف 8 ہفتے رہ گئے ہیں۔

"اس کے علاوہ اب  پانی سے پیدا ہونے والی، مہلک بیماریوں، اسہال ، ہیضہ، ڈینگی اور ملیریا کے تیزی سے پھیلنے کا خطرہ  بھی موجود ہے  ۔ مناسب صفائی ستھرائی کی سہولیات کی غیر دستیابی کی وجہ سے  لوگوں کو رفع حاجت کے  لیے کھلی جگہوں  کا استعمال   کرنا پڑ رہا ہے، جس سے انہیں بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ  مزید بڑ ھ رہا ہے۔‘‘

’’ امدادی   کارروائیوں کی انجام دہی اب بھی انتہائی مشکل ہے - تقریباً 160 پل اور 5,000 کلومیٹر (3,200 میل)  سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے یا مکمل طور پر  تباہ ہو چکی ہیں، 35لاکھ ایکڑ  پر پھیلی ہوئی فصلیں متاثر ہوئی ہیں اور تقریباً 800,000 مویشی ضائع ہو گئے ہیں۔ اس کے باوجود  انسانی جانیں بچانا اور امدادی سرگرمیاں ناگزیر ہے، اور یونیسف تمام متاثرہ صوبوں میں انسانی بنیادوں پر سامان تقسیم کر رہا ہے۔‘‘

"یونیسف کی جانب سے امداد کے طور پر ، ہم نے پہلے ہی 20لاکھ  امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کی فوری ہنگامی خدمات اور سامان فراہم کر دیا ہے، جس میں پینے کا پانی، پانی صاف کرنے کی گولیاں، حفظان صحت کا سامان ، ادویات، ویکسین، بچوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کے لیے  دوا آور  خوراک، اور مچھر دانیاں  شامل ہیں۔‘‘

"آنے والے دنوں اور ہفتوں میں، ہم نے  بچوں اور خاندانوں تک سب سے پہلے جان بچانے والے طبی آلات، ضروری ادویات، ویکسین اور محفوظ ڈیلیوری کا سامان ، پینے کا صاف پانی اور پانی کو صاف کرنے والی گولیاں، صفائی کا سامان، خوراک، اور مچھر دانیاں  پہنچانی ہیں۔ ہم بچوں کی تعلیم  کو دوبارہ شروع کرنے میں بھی مدد کرنا چاہتے ہیں اور جلد از جلد بچوں کے لیے اہم خدمات دوبارہ شروع کرنے میں حکومت کی مدد کریں گے۔‘‘

’’امید ہے کہ اضافی جان بچانے والی ایمرجنسی میڈیکل اور صفائی کی  سپلائی کچھ دنوں میں ہمارے مرکز کوپن ہیگن سے پاکستان پہنچ جائے گی۔ لیکن مزید بہت  سی ائیر لفٹس کی ضرورت ہوگی۔‘‘

’’اس مقصد کے لیے، حکومت پاکستان کی رہنمائی  میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی 160 ملین ڈالر کی فلیش اپیل کے تحت، یونیسف تقریباً 34لاکھ  بچوں کی زندگیا ں بچانے اور ان  کو زندگی کی ضروریات کی فراہمی  کے لیے 37 ملین امریکی ڈالر کی اپیل کر رہا ہے۔ یونیسف نے عالمی سطح پر فلیش اپیلوں کا آغاز کیا ہے اور عوامی اور نجی شعبے کے اراکین یونیسیف گلوبل https://www.unicef.org/appeals/pakistan  کے پاکستان اپیل پیج کے ذریعے عطیات دے سکتے ہیں۔‘‘

"ہمیں فوری طور پر ان فنڈز اور وسائل کی ضرورت ہے تاکہ ہمیں زندگی بچانے والے طبی آلات، ضروری ادویات، ویکسین، پینے کا صاف پانی، حفظان صحت کا سامان ، مچھر دانیاں اور ڈلیوری کا سامان فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ا ن خدمات کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے بھی فنڈز کی ضرورت ہے۔‘‘

"ہم جانتے ہیں کہ اس طرح کی کوئی بھی ہنگامی صورت حال بچوں کے تحفظ کو لاحق خطرات کو بڑھاتی ہے، بچوں اور ان کے والدین کی مشکلات کا سامنا کرنے کی قوت   اور نفسیاتی بہتری  کو نقصان پہنچاتی ہے، جس سے بہت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بچوں کو سیلاب سے متعلق جسم اور جان کو لاحق خطرات کے علاوہ بھی  تباہ شدہ عمارتوں، سانپوں اور سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سمیت بہت سے  خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ضروری خدمات تک رسائی منقطع ہونے کی وجہ سے معذور بچوں کو اور زیادہ خطرے کا سامنا ہے۔ بے گھر ہونے والے خاندانوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بھی بچہ جو اپنے والدین یا دیکھ بھال کرنے والوں سے بچھڑ جائے، اس کی شناخت ہو،  اور تحفظ کے ساتھ  بالآخر اس  کے خاندان سے واپس ملا دیا جائے۔‘‘

’’ہم نے پوری دنیا میں دیکھا ہے  اوریہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ  موسمیاتی تبدیلی موسم کے تحت پیش آنے والے   شدید  واقعات  کی تعداد اور شدت کو مسلسل بڑھا رہی  ہے، اور اس کی قیمت اکثر یہ بچے  ادا کر رہے ہیں۔‘‘

"یونیسف کے چلڈرن کلائمیٹ رسک انڈیکس (CCRI) میں پاکستان 163 ممالک میں 14 ویں نمبر پر ہے، اس  انڈیکس  کے تحت پاکستان کی درجہ  بندی  'انتہائی زیادہ خطرے سے دوچار' کے زمرے میں کی گئی  ہے۔ موجودہ  اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے ماحول کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت  ہے  ۔ اسی طرح، یونیسف عالمی رہنماؤں، حکومتوں اور دنیا بھر کے کاروباری اداروں پر زور دیتا ہے کہ وہ بچوں کی بات سنیں اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو فوری  طور پر کم کرنے کے لیے اپنی  کوششوں  کو تیز کریں اور بچوں کو ان مضر  اثرات سے بچانے والے اقدامات کو ترجیح دیں۔

#####

ایڈیٹرز کے لیے نوٹس:

 ملٹی میڈیا مواد یہاں دستیاب ہے۔

پاکستان میں یونیسف کے اقدامات کے بارے میں مزید جانیں (لنک

پاکستان میں  تازہ ترین انسانی صورتحال کی رپورٹ (لنک

یونیسف کے بارے میں:

یونیسف دنیا کے مشکل ترین مقامات پر اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے، تاکہ دنیا کے سب سے زیادہ پسماندہ بچوں تک مدد پہنچا سکے۔ 190 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں، ہم ہر بچے کے لیے، ہر جگہ، ہر ایک کے لیے ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کام کرتے ہیں۔

ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر یونیسف کو فالو کریں۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

کیتھرین ویبل، یونیسف پاکستان،   cweibel@unicef.org/+92 300 500 2595

+9779802048256   / pmahat@unicef.org پروارن مہات، یونیسیف جنوبی ایشیا،

جو انگلش، یونیسیف نیویارک،  +1917 8930692/ jenglish@unicef.org

اس اقدام میں حصہ لینے والے اقوام متحدہ کے ادارے

UNICEF
United Nations Children’s Fund

اس اقدام سے متعلقہ اہداف یہ اقدام کن اہداف کے حصول میں معاون ہو گا