پریس ریلیز

Media Update: United Nations Pakistan, 23 July 2022

25 July 2022

This Media Update includes: 

  • UNODC - PRESS RELEASE : UNODC SUCCESSFULLY COMPLETES TRAINING ON “BASIC INVESTIGATION SKILLS” FOR BALOCHISTAN LEVIES FORCE

UNODC

PRESS RELEASE

UNODC SUCCESSFULLY COMPLETES TRAINING ON

“BASIC INVESTIGATION SKILLS” FOR BALOCHISTAN LEVIES FORCE

22 July 2022, Islamabad: UNODC Criminal Justice and Legal Reforms Programme in collaboration with Balochistan Levies Force has successfully completed the 2nd batch of training on “Basic Investigation Skills” for Investigation Officers of the Balochistan Levies Force. The training was held from 18-22 July 2022, at the Levies Headquarters in Quetta comprising of 30 Investigation Officers while the training for the first batch was held from 27 June-1 July 2022 for 34 Investigation Officers. Following the last training session on Basic Investigation Skills, UNODC will commence training the same Investigation Officers on “Advanced Investigation Skills” to build on their initial knowledge and skills acquired through the initial training. This landmark initiative aims to bring professional effectiveness and efficiency in the delivery of services by building on core competencies such as crime scene management, learning of advanced laws, investigation skills, handling of gender-based violence cases, community policing, and forensics evidence gathering. The training was broken down into modules to enhance the understanding of best practices and application of skills for effective and efficient investigation, interrogation, and interviewing of victims, witnesses, and suspects. The training programme also focused on stress management, professionalism, and a positive behavioural change while assuming duty.

In his concluding remarks Mr. Qadir Bakhsh Pirkani, Director General Balochistan Levies Force stated, “We are thankful to UNODC for this training. It is imperative that we practice and become competent in the skills learned here. These specialized training sessions is a great opportunity to come by and we must ensure to implement this knowledge in the field”.

The trainees were satisfied with the skills learned and thanked UNODC for its continued efforts to support them in this essential learning process.

The technical and material support to Balochistan Levies Force is provided under the Rule of Law Project funded by EUD.

For more information, kindly contact Rizwana Rahool, Communications Officer via 0301-8564255 and/or rizwana.asad@un.org

UNODC Pakistan on social media:

Facebook: https://www.facebook.com/unodc.pakistan

Twitter: https://twitter.com/unodcpakistan

LinkedIn: https://www.linkedin.com/company/35718593/

YouTube: https://www.youtube.com/channel/UCM5esYvwbrYQ2xrx0NuCwsg

 

 

یو این او ڈی سی کے زیراہتمام بلوچستان لیویز فورس کے لئے"بنیادی تحقیقاتی مہارتوں" پر تربیت کی کامیاب تکمیل

 

اسلام آباد: 22 جولائی 2022

اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ منشیات و جرائم، یو این او ڈی سی کے 'فوجداری نظامِ انصاف و قانونی اصلاحات پروگرام'  کے زیراہتمام بلوچستان لیویز فورس کے اشتراک سے "بنیادی تحقیقاتی مہارتوں" پر بلوچستان لیویز فورس کے افسران کے دوسرے بیچ نے تربیت مکمل کر لی۔ 18 سے 22 جولائی تک لیویز ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں منعقد ہونے والی اس تربیت میں 30 تحقیقاتی افسران نے حصہ لیا جبکہ 27 جون سے یکم جولائی تک منعقد ہونے والی تربیت کے پہلے بیچ میں 34 تحقیقاتی افسران نے تربیت حاصل کی تھی۔ بنیادی تحقیقاتی مہارتوں پر تربیت کے آخری سیشن کے بعد یو این او ڈی سی کی جانب سے انہی تحقیقاتی افسران کو "ایڈوانسڈ تحقیقاتی مہارتوں" پر تربیت دی جائے گی جس کے ذریعے ابتدائی تربیت کے دوران حاصل کی گئی بنیادی معلومات اور مہارتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ اپنی طرز کے اس منفرد پروگرام کا مقصد فراہمی خدمات کے شعبے میں پیشہ ورانہ کارکردگی کو بہتر اور موثر بنانا ہے جس کے تحت مختلف بنیادی مہارتوں مثلاً جائے وقوعہ سے متعلق امور، ایڈوانسڈ قوانین، تحقیقاتی مہارتوں، صنفی تشدد کے واقعات سے متعلق کارروائیوں، کمیونٹی پولیس نظام اور فورانزک شواہد جمع کرنے کے طریقوں پر افسران کی صلاحیتوں میں بہتری لائی جائے گی۔ اس تربیت کے سلسلے میں عمدہ اور موثر تحقیقاتی عمل، پوچھ گچھ، اور متاثرین، گواہان اور مشتبہ افراد  کے انٹرویو کی مہارتوں کو استعمال میں لانے اور بہترین مروجہ طریقوں کے بارے میں تربیتی افسران کی سوجھ بوجھ بہتر بنانے کے لئے  کئی مختلف ماڈیولز تیار کئے گئے ہیں۔ تربیتی پروگرام میں فرائض کی انجام دہی کے دوران دباؤ کی کیفیت سے نمٹنے کے طریقوں، پیشہ ورانہ سوچ، اور طرزِعمل میں مثبت تبدیلی پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس جناب قادر بخش پیرکانی نے اپنے اختتامی کلمات میں اس تربیت کے انعقاد پر یو این او ڈی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جو مہارتیں ہم نے یہاں سیکھی ہیں ان کی پریکٹس کریں اور ان کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سپیشلائزڈ تربیتی سیشن ہمیں ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے اور اب ہمارا فرض ہے کہ فیلڈ میں اپنے اس علم کو عمل کی شکل میں اپنائیں۔

تربیت کے شرکاء نے تربیتی مواد اور اس سے حاصل ہونے والی مہارتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں معاونت فراہم کرنے پر یو این او ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔

قانون کی حکمرانی کے شعبے میں ای یو ڈی کے مالی تعاون سے کام کرنے والے اس پراجیکٹ کے تحت بلوچستان لیویز فورس کو تکنیکی اور مادی وسائل کی شکل میں معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ: رضوانہ راہول، کمیونیکیشنز آفیسر، موبائل: 0301-8564255؛ ای میل

rizwana.asad@un.org

سوشل میڈیا پر یو این او ڈی سی کی رابطہ معلومات:

فیس بک: https://www.facebook.com/unodc.pakistan

ٹوئٹر: https://twitter.com/unodcpakistan

لِنکڈاِن: https://www.linkedin.com/company/35718593/

یوٹیوب: https://www.youtube.com/channel/UCM5esYvwbrYQ2xrx0NuCwsg

اس اقدام میں حصہ لینے والے اقوام متحدہ کے ادارے

UNODC
United Nations Office on Drugs and Crime

اس اقدام سے متعلقہ اہداف یہ اقدام کن اہداف کے حصول میں معاون ہو گا