Media Update: United Nations Pakistan, 20 November 2020
20 November 2020
This Media Update includes:
- UNICEF- PRESS RELEASE : UNICEF calls for averting a lost generation as COVID-19 threatens to cause irreversible harm to children’s education, nutrition and well-being
UNICEF
PRESS RELEASE
UNICEF calls for averting a lost generation as COVID-19 threatens to cause irreversible harm to children’s education, nutrition and well-being
Children and adolescents account for 1 in 9 of reported COVID-19 infections, according to new analysis released on World Children’s Day
NEW YORK/ISLAMABAD, 20 November 2020 – On World Children’s Day (WCD), 30 iconic monuments and landmarks across Pakistan turned blue as the country celebrated, from the Khyber Pass to Mazar-e-Quaid in Karachi, from Lahore Fort to Quaid-e-Azam residency in Ziarat, and through Pakistan Monument in Islamabad.
This initiative, implemented by UNICEF together with the Federal Ministry of Human Rights, marked a commitment to help every girl and boy fulfill their rights under the Convention on the Rights of the Child (CRC). It is the third year in a row that buildings in Pakistan and across the world go blue to call for a world in which the vision of the Convention of the Rights of the Child becomes a reality for every child.
Released on World Children’s Day, a new UNICEF report warned of significant and growing consequences for children as the COVID-19 pandemic lurches toward a second year, jeopardizing their rights. ‘Averting a Lost COVID Generation’ is the first UNICEF report to comprehensively outline the dire and growing consequences for children as the pandemic drags on. It shows that while symptoms among infected children remain mild, infections are rising and the longer-term impact on the education, nutrition and well-being of an entire generation of children and young people can be life-altering.
“Throughout the COVID-19 pandemic there has been a persistent myth that children are barely affected by the disease. Nothing could be further from the truth,” said Henrietta Fore, UNICEF Executive Director. “While children can get sick and can spread the disease, this is just the tip of the pandemic iceberg. Disruptions to key services and soaring poverty rates pose the biggest threat to children. The longer the crisis persists, the deeper its impact on children’s education, health, nutrition and well-being. The future of an entire generation is at risk.”
The report finds that, as of 3 November, in 87 countries with age-disaggregated data, children and adolescents under 20 years of age accounted for 1 in 9 of COVID-19 infections, or 11 per cent of the 25.7 million infections reported by these countries. More reliable, age-disaggregated data on infection, deaths and testing is needed to better understand how the crisis impacts the most vulnerable children and guide the response.
“The COVID-19 crisis is a child rights crisis. We must work together to avert a lost generation as the global pandemic threatens to cause irreversible harm to children’s education, nutrition and well-being,” said Ms. Aida Girma, UNICEF Representative in Pakistan. “This includes making sure that every child and adolescent can continue to access the essential services that are their rights so they can survive, stay healthy, learn and fulfill their potential. UNICEF staff are on the ground doing everything they can to help children and communities respond to, and recover from, the pandemic. We will continue to support the Government so that no child in Pakistan is left behind.”
While children can transmit the virus to each other and to older age groups, there is strong evidence that, with basic safety measures in place, the net benefits of keeping schools open outweigh the costs of closing them, the report notes. Schools are not a main driver of community transmission, and children are more likely to get the virus outside of school settings.
COVID-related disruptions to critical health and social services for children pose the most serious threat to children, the report says. Using new data from UNICEF surveys across 140 countries, it notes that:
- Around one-third of the countries analyzed witnessed a drop of at least 10 per cent in coverage for health services such as routine vaccinations, outpatient care for childhood infectious diseases, and maternal health services. Fear of infection is a prominent reason.
- There is a 40 per cent decline in the coverage of nutrition services for women and children across 135 countries. As of October 2020, 265 million children were still missing out on school meals globally. More than 250 million children under 5 could miss the life-protecting benefits of vitamin A supplementation programmes.
- 65 countries reported a decrease in home visits by social workers in September 2020, compared to the same time last year.
More alarming data from the report include:
- As of November 2020, 572 million students are affected across 30 country-wide school closures – 33 per cent of the enrolled students worldwide.
- An estimated 2 million additional child deaths and 200,000 additional stillbirths could occur over a 12-month period with severe interruptions to services and rising malnutrition.
- An additional 6 to 7 million children under the age of 5 will suffer from wasting or acute malnutrition in 2020, a 14 per cent rise that will translate into more than 10,000 additional child deaths per month – mostly in sub-Saharan Africa and South Asia.
- Globally, the number of children living in multidimensional poverty – without access to education, health, housing, nutrition, sanitation or water – is estimated to have soared by 15 per cent, or an additional 150 million children by mid-2020.
To respond to this crisis, UNICEF is calling on governments and partners to:
- Ensure all children learn, including by closing the digital divide.
- Guarantee access to nutrition and health services and make vaccines affordable and available to every child.
- Support and protect the mental health of children and young people and bring an end to abuse, gender-based violence and neglect in childhood.
- Increase access to safe drinking water, sanitation and hygiene and address environmental degradation and climate change.
- Reverse the rise in child poverty and ensure an inclusive recovery for all.
- Redouble efforts to protect and support children and their families living through conflict, disaster and displacement.
“This World Children’s Day, we are asking governments, partners and the private sector to listen to children and prioritize their needs,” Fore said. “As we all reimagine the future and look ahead toward a post-pandemic world, children must come first.”
######
The report is here: https://www.unicef.org/coronavirus/six-point-plan-protect-children
Download photos, broll and the embargoed report here.
For the UNICEF survey on disruptions to child services due to COVID-19 across 148 countries from 17 August to 17 September, click here.
The data used for the prevalence of SARS-CoV-2 infection among children and adolescents under age 20 is the re-analyzed country-level data from Max Planck Institute for Demographic Research (MPIDR) (https://osf.io/mpwjq/).
About UNICEF
UNICEF works in some of the world’s toughest places, to reach the world’s most disadvantaged children. Across 190 countries and territories, we work for every child, everywhere, to build a better world for everyone. For more information about UNICEF and its work for children, visit www.unicef.org. For more information about COVID-19, visit www.unicef.org/coronavirus . Find out more about World Children’s Day here.
Follow UNICEF on Twitter and Facebook.
For more information, please contact:
Sabrina Sidhu, UNICEF New York, +1 917 4761537, ssidhu@unicef.org
Catherine Weibel, UNICEF Pakistan, +92 300 8556654, cweibel@unicef.org
Abdul Sami Malik, UNICEF Pakistan, +92 300 855 6654, asmalik@unicef.org
یونیسف کا کووِڈ_ 19 کی وجہ سے بچوں کی تعلیم ، صحت اور
غذا پر پڑنے والے بدترین اثرات کے فوری تدارک پر زور
بچوں کے عالمی دن کے موقع پر منظرِ عام پر لائے گئے نئے تجزیے کے مطابق کووِڈ- 19 کا شکار ہونے والوں میں 9 میں سے 1 بچہ یا پھر نو بالغ ہے۔
نیو یارک/ اسلام آباد، 20 نومبر 2020 – بچوں کے عالمی دن کے موقع پر درہ خیبر سے مزارِ قائد کراچی تک ، لاہور کے شاہی قلعے سے زیارت میں قائد اعظم کی رہائش گاہ تک اور اسلام آباد میں یادگارِ پاکستان سمیت ، پاکستان کی 30 اہم تاریخی اور یادگاری عمارات کو نیلے رنگ کی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
پاکستان میں یونیسف نے یہ اقدام وفاقی وزارت برائے انسانی حقوق کے ساتھ مل کر اٹھایا ہے اور اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ بچوں کے حقوق کے کنونشن (سی آر سی) کی روشنی میں ملک کے ہر بچے کو اس کے تمام حقوق فراہم کئے جائیں گے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں اہم، تاریخی اور یادگاری عمارات کو علامتی طور پر نیلے رنگ کی روشنی سے روشن کرنے کا یہ مسلسل تیسرا سال ہے اور اس کا مقصد دنیا کی توجہ بچوں کے حقوق کے کنونشن کی بنیاد بننے والے نصب العین (وژن) کی طرف دلانا ہے تاکہ بچوں کے حقوق پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہر بچے کے لئے حقیقت کا روپ دھار سکیں۔
بچوں کے عالمی دن کے موقع پر منظرِ عام پر لائی جانے والی یونیسف کی نئی رپورٹ کووڈِ- 19 کے دوسرے سال میں داخل ہونے سے بچوں کے لئے تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتِ حال سے خبردار کررہی ہے کہ موجودہ صورتِ حال بچوں کے حقوق کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
پاکستان اور دنیا بھر میں منائے جانے والے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر یونیسف کووِڈ- 19 پر اپنی نئی رپورٹ ’ایورٹنگ لوسٹ کووِڈ جنریشن‘ منظرِ عام پر لایا ہے جس میں وبا کی صورتِ حال جاری رہنے سے بچوں پر ہونے والے خطرناک حد تک منفی اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ عام طور پر بچوں میں کووِڈ- 19 کی علامات شدت اختیار نہیں کرتیں تاہم بچوں میں اس کے اثرات دیر تک رہتے ہیں اور ان کی تعلیم، غذائیت اور صحت کی خدمات پر منفی اثرات مرتب ہونے سے ان کی زندگیاں متاثر ہوتی ہیں۔
کووِڈ- 19 کی عالمی وبا کے دوران یہ غلط فہمی مسلسل پھیلائی جاتی رہی ہے کہ اس بیماری کے بچوں پر اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہنریٹا فور نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے نہ صرف بیماری سے متاثر ہوسکتے ہیں بلکہ بیماری پھیلانے کا بھی باعث بن سکتے ہیں لیکن یہ ایک بڑے مسئلے کا محض مختصر حصہ ہے۔ بچوں کے لئے ضروری خدمات کی فراہمی میں تعطل اور غربت کی شرح میں اضافہ بچوں کے لئے اس سے بھی کہیں بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ یہ بحران جس حد تک طول پکڑے گا بچوں کی تعلیم ، صحت، غذا اور زندگیوں پر اس کے اس قدر زیادہ منفی اثرات مرتب ہونگے۔ اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ بچوں کی موجودہ نسل کا مستقبل شدید خطرے میں پڑچکا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق (3 نومبر تک) 87 ممالک جن میں مختلف عمر کے لوگوں کے اعداد و شمار جمع کئے ہیں وہاں کووِڈ- 19 سے متاثر ہونے والے بچوں یا نو بالغوں کی تعداد ، 9 میں سے 1 یا پھر 25.7 ملین کی آبادی میں 11 فی صد رہی ہے۔ عمر کے تناسب سے حاصل کردہ زیادہ قابلِ اعتماد اعداد و شمار کے مطابق بیماری، اموات اور ٹیسٹ کی بہتر سہولیات کی مدد سے یہ اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ کووِڈ- 19 کا عالمی بحران زدپذیر یا زیادہ خطرات کا شکار بچوں کو کس حد تک متاثر کررہا ہے اور اس صورتِ حال کے موثر جوابی اقدامات کیا ہوسکتے ہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ مس عائدہ گرما نے کہا:
’’کووِڈ- 19 کی وجہ سے آنے والا بحران بچوں کے حقوق کا بحران ہے۔ ہم سب کو اس سلسلے میں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ عالمی وبا بچوں کی تعلیم، غذا اور صحت کو وہ نقصان پہنچا رہی ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہر بچے کو وہ ضروری خدمات فراہم کی جارہی ہیں جن کا حصول اس کا بنیادی ہے حق ہے۔ ان خدمات سے بچوں کی بقا، صحت، تعلیم اور ان کی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا حق مشروط ہے۔ یونیسف پاکستانی بچوں اور لوگوں کی ہر ممکن مدد کررہا ہے تاکہ وہ وبائی صورتِ حال سے جلد از جلد نجات حاصل کرسکیں۔ ہم پاکستانی حکومت مدد جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کا کوئی بھی بچہ پیچھے نہ رہ پائے‘‘۔
بچے نہ صرف ایک دوسرے کو بلکہ بڑوں کو بھی متاثر کرسکتے ہیں تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر بنیادی حفاظتی انتظامات کا خیال رکھا جائے تو بچوں کے لئے سکول کھلے رکھنا سکول بند کرنے کی نسبت کم نقصان دہ ہے کیونکہ سکول گلی محلے کی سطح پر وائرس کے پھیلاؤ کا بنیادی ذریعہ نہیں ہیں اور اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ بچے سکول کی بجائے سکول سے باہر وائرس کا شکار ہوجائیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کووِڈ- 19 کی وجہ سے صحت اور سماجی خدمات کی معطلی بچوں کے لئے انتہائی خطرناک صورتِ حال اختیار کرچکی ہے۔ یونیسف کے مذکورہ سروے کے دوران 140 ممالک سے حاصل شدہ اعداد و شمار کے استعمال سے یہ واضح ہوتا ہے کہ:
- جن ممالک سے اعداد و شمار جمع کئے وہاں صحت کی سہولیات اور خدمات میں کووِڈ- 19 کی وجہ سے 10 فی صد کمی واقع ہوئی ہے جن میں معمول کی ویکسین کی فراہمی، بچوں کی بیماریوں کے علاج اور زچہ و بچہ کی صحت کی سہولیات میں کمی شامل ہے اور اس کمی کی وجہ کووِڈ- 19 کا شکار ہونے کا خوف ہے۔
- 135 ممالک میں عورتوں اور بچوں کے لئے غذائی خدمات کی فراہمی میں 40 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔ اکتوبر 2020 میں 265 ملین بچے سکول کے کھانے سے محروم ہوچکے تھے۔ اس وقت یہ خدشہ پیدا ہوچکا ہے کہ 5 سال سے کم عمر کے 250 ملین بچے وٹامن اے فراہم کرنے والے پروگرام سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہو سکتے ہیں۔
- 65 ممالک سے حاصل شدہ اعداد و شمار یہ ظاہر کررہے ہیں کہ ستمبر 2020 تک سوشل ورکرز کے گھروں کے دوروں کی تعداد میں گذشتہ سال کی نسبت واضح کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ میں منظرِ عام پر آنے والے مزید پریشان کن اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ:
- ملک گیر سطح پر سکولوں کی بندش کی وجہ سے 30 ممالک میں 572 ملین بچے متاثر ہوئے ہیں جو کہ دنیا بھر میں سکول جانے والے بچوں کی کل تعداد کا 33 فی صد ہے۔
- غذائی خدمات میں آنے والے تعطل اور ناقص غذا میں اضافے کی وجہ سے 12 ماہ کے عرصے میں 2 ملین مزید بچوں کی اموات اور 200,000 مُردہ بچوں کی پیدائش کے خطرات پیدا ہوچکے ہیں۔
- 2020 میں 5 سال سے کم عمر کے 6 سے 7ملین بچے ناقص غذا کی نشو و نما کی کمی کا شکار ہوں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس سال ان مسائل کی وجہ سے بچوں کی شرح اموات میں 14 فی صد تک اضافہ ہوگا اور ہر ماہ خاص طور پر افریقہ اور نیم صحرائی افریقہ میں ناقص غذا کی وجہ سے 10, 000 اضافی اموات واقع ہونگی۔
- عالمی سطح پر کثیر الجہت افلاس کا شکار بچوں ، جن کو تعلیم ، صحت ، رہائش، غذا، صحت و صفائی اور پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے، کی تعداد میں 15 صد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 2020 کے وسط میں 150 ملین بچے کثیر الجہت غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔
اس بحران کے جوابی اقدامات کے طور پر یونیسف دنیا بھر کی حکومتوں اور شراکت داروں پر زور دے رہا ہے کہ وہ:
- تمام بچوں کی انٹرنیٹ تک رسائی یقینی بناتے ہوئے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
- صحت اور غذائی کی خدمات تک رسائی کی ضمانت دیں اور ہر بچے کے لئے ویکسین کا حصول ممکن اور یقینی بنائیں۔
- بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کا تحفظ کریں اور ان کے استحصال، صنفی تشدد اور بچوں سے غفلت برتنے کا خاتمہ کریں۔
- پینے کے صاف اور محفوظ پانی، حفظان صحت اور صحت و صفائی کی سہولیات تک رسائی میں اضافہ کریں اور ماحولیاتی تنزلی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کا حل تلاش کریں۔
- بچوں میں غربت میں اضافے کے رجحان کا خاتمہ ممکن بنائیں اور ہر ایک کے لئے غربت سے نجات کی منصوبہ بندی کریں۔
- تنازعات، آفات اور ہجرت سے جڑے مسائل اور مشکلات کا شکار بچوں اور ان کے خاندانوں کے تحفظ اور حمایت کے لئے کوششیں بڑھا دیں۔
بچوں کے عالمی دن کے موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فور نے کہا کہ اس دن ہم حکومتوں، شراکت داروں اور نجی شعبوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بچوں کی بات سنیں اور ان کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں۔ اس وقت جب وبا کے دنوں سے آگے ایک نئے مستقبل کو دیکھ رہے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ہم بچوں کو اپنی اولین ترجیح سمجھیں۔
######
تصاویر اور رپورٹ کے لئے یہاں کلک کریں۔
یہ رپورٹ 19 نومبر کو 00.01 (GMT) پر یہاں لائیو کردی جائے گی۔
https://www.unicef.org/coronavirus/six-point-plan-protect-children
148 ممالک میں کووڈ- 19 کی وجہ سے بچوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں تعطل پر 17 اگست سے 17 ستمبر تک ہونے والے سروے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بچوں اور20 سال سے کم عمر کے نو بالغوں میں سارس اور کووڈ 19 کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کے لئے حاصل کردہ اعداد و شمار میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار ڈیمو گرافک ریسرچ (MPIDR) سے از سر نو تجزیہ کردہ اعداد و شمار ہیں۔ (https://osf.io/mpwjq/).
یونیسف کے بارے میں
یونیسف دنیا بھرکے دشوار ترین مقامات پر کام کرتے ہوئے دنیا بھر کے محروم ترین بچوں تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ 190 سے زائد ممالک اور علاقوں میں ہم ہر بچے کے لئے ہر جگہ کام کرتے ہیں تاکہ ہر ایک کے لئے ایک بہتر دنیا کی تعمیر ممکن ہوسکے۔ بچوں کے لئے یونیسف کے مزید کام کے بارے میں جاننے کے لئے وزٹ کریں: www.unicef.org
کووڈ- 19 کے بارے میں مزید جاننے کے لئے وزٹ کریں:
بچوں کے عالمی دن کے بارے میں مزید جاننے کے لئے وزٹ کریں:
ہمیں Twitter اور Facebook پر فالو کریں۔
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں:
سبرینہ سدھو ، یونیسف نیویارک،
فون : +1 917 4761537
ای میل: ssidhu@unicef.org
کیتھرین ویبل، یونیسف، نیو یارک
فون: +92 300 8556654
ای میل: cweibel@unicef.org
عبدالسمیع ملک، یونیسف پاکستان
فون: +92 300 855 6654
ای میل: asmalik@unicef.org