پریس ریلیز

Media Update: United Nations Pakistan, 19 Nov 2020

19 November 2020

This Media Update includes: 

  • Ministry of Human Rights - UNICEF ‎:  PRESS RELEASE : Ministry of Human Rights, UNICEF celebrate World Children’s Day

Ministry of Human Rights - UNICEF

PRESS RELEASE

Ministry of Human Rights, UNICEF celebrate World Children’s Day

Iconic landmarks, monuments go blue in support of children’s rights across Pakistan

ISLAMABAD, Pakistan, 20 November 2020 – Tonight, more than 25 buildings across Pakistan will turn blue as the country celebrates World Children’s Day – a global day of action for children, by children, to raise awareness on the need to help millions of them realize their rights under the Convention on the Rights of the Child (CRC).

To celebrate this momentous day, the Federal Ministry of Human Rights and UNICEF are turning more than 25 iconic landmarks and monuments blue in Islamabad and Pakistan’s four provinces in the evening of 20 November, as a symbol of their commitment to children’s rights. It is the third year in a row that buildings in the country and across the globe are lit up to call for a world in which the vision of the Convention of the Rights of the Child becomes a reality for every child.

“Tonight, iconic buildings will be lit up blue in Pakistan and all around the world to celebrate World Children’s Day and demonstrate our solidarity with children. This is also a reminder of the Government’s strong commitment to defend children’s rights and to ensure that they are safe and protected against abuse. We will continue to work to make sure that our children, who are our assets and the future of our nation, can live in a safe, enabling environment,” said Dr. Shireen Mazari, Federal Minister for Human Rights.

“World Children’s Day is an opportunity to remind ourselves and the world how important it is to cherish, protect and empower our children. Government work and partnerships at every level will help us deliver a better world in which every child can realise their dreams and live a safe, carefree life,” said Ms Rabiya Javeri Agha, Secretary, Ministry for Human Rights.

World Children’s Day also marks a commitment to listen to the voices of children, adolescents and young people as they demand to be heard on issues that matter to them and ask to be part of the solution. Children must be included in decisions that affect their future, especially as this year brought forth new challenges related to the COVID-19 crisis.

“While millions of girls and boys in Pakistan have seen their lives improve, millions of others continue to grapple with poverty, inequality, and lack of access to the essential services,” said Ms. Aida Girma, UNICEF Representative in Pakistan.

“The COVID-19 crisis is a child rights crisis. We must work together to avert a lost generation as the global pandemic threatens to cause irreversible harm to children’s education, nutrition and well-being. This includes making sure that every child and adolescent can continue to access the essential services that are their rights so they can survive, stay healthy, learn and fulfill their potential. UNICEF staff are on the ground doing everything they can to help children and communities respond to, and recover from, the pandemic. We will continue to support the Government so that no child in Pakistan is left behind,” Ms. Girma added.

World Children’s Day marks the adoption of the Convention on 20 November 1989. Pakistan ratified the Convention the following year.

###

Note to editors: Among the 25 monuments that will turn blue are landmarks such as the Prime Minister’s Secretariat, the Ministry of Human Rights and the National Assembly in Islamabad; Mazar-e-Quaid and Qaid-e-Azzam Flag House in Karachi; Quaid-e-Azam Residency in Ziarat; Minar-e-Pakistan and Quaid-e-Azam Library in Lahore; all four provincial Assemblies; and the Khyber Pass in Khyber Paktunkhwa.

For more information, photos or video footage, please contact:

Federal Ministry of Human Rights

Muhammad Arshad, Director General (Human Rights), +92 51 920 1508, +92 300 554 1700

UNICEF

Catherine Weibel, UNICEF Pakistan, cweibel@unicef.org, +92 300 500 2592

Abdul Sami Malik, UNICEF Pakistan, asmalik@unicef.org, +92 300 855 6654

Arsalan Khalid, UNICEF Pakistan, arsalanksr@hotmail.com, +92 333 525 1175

About UNICEF: UNICEF works in some of the world’s toughest places, to reach the world’s most disadvantaged children. Across 190 countries and territories, we work for every child, everywhere, to build a better world for everyone. For more information about UNICEF and its work for children, visit www.unicef.org and www.unicef.org/pakistan. Follow us on TwitterFacebook and Instagram.

 

***

 

وزارتِ انسانی حقوق اور یونیسف بچوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔

پاکستان بھر کے اہم مقامات اور یادگاری عمارات پر  بچوں کے حقوق کی حمایت کے اظہار کے لئے نیلے رنگ کی روشنی میں دکھائی دیں گی۔

 

اسلام آباد، پاکستان، 20 نومبر 2020 – آج کے روز پاکستان بھر کی 20 عمارتیں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کے حقوق کی حمایت کے اظہار میں نیلے رنگ میں نہائی دکھائی دیں گی۔ بچوں کا عالمی دن بچوں کے لئے اور بچوں کی جانب سے عملی اقدامات اٹھانے کا دن ہے۔ اس روز بچوں کے حقوق کے کنونشن (سی آر سی) کے تحت دنیا بھر کے لاکھوں بچوں کو ان کے حقوق سے آگہی کی ضروررت پر زور دیا جاتا ہے۔

یہ اہم دن منانے کے لئے پاکستان کے ہر صوبے میں 20 نومبر کی شب وزارتِ انسانی حقوق اور یونیسف ملک بھر کی 20 اہم، تاریخی اور یادگاری عمارات کو نیلے رنگ کی روشنیوں میں میں نہلا دیا جائے گا۔ واضح رہے ان  عمارات کو نیلے رنگ کی روشنی سے بچوں کے حقوق کی حمایت کی علامت کے طور روشن کیا جائے گا  ۔ اس طرح یہ مسلسل تیسرا سال ہوگا جب پاکستان اور دنیا بھر میں بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اہم، تاریخی اور یادگاری نوعیت کی عمارات کو نیلی روشنی سے منور کیا جائے گا اور یہ اس بات کا اظہار ہوگا کہ دنیا بچوں کے حقوق کے کنونشن کے نصب العین (وژن) کو ہر بچے کے لئے حقیقت میں بدلنے کے لئے عملی اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔

وفاقی وزیرِ برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا:

’’ آج کی رات بچوں کا عالمی دن منانے اور بچوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے پاکستان اور دنیا بھر کی اہم عمارات نیلے رنگ کی روشنی سے روشن کی جائیں گی۔ یہ علامتی عمل حکومت کے اس عزم کا بھی اظہار ہوگا کہ حکومت پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بے حد سنجیدہ ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ہمارے بچے ہر قسم کے استحصال سے محفوظ ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کام جاری رکھیں گے کہ ہمارے بچے ، جو نہ صرف ہمارا سرمایہ ہیں بلکہ ہماری قوم کا مستقبل ہیں، محفوظ اور  اپنی صلاحیتوں فروغ کے لئے موذوں ماحول میں سانس لے رہے ہیں‘‘۔

بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بات کرتے ہوئے انسانی حقوق کی وزارت کی سیکرٹری مس رابعہ جویری آغا نے کہا، ’’ بچوں کا عالمی دن ہمیں ایک بار پھر یہ یاد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ہمارے لئے اپنے بچوں کو عزیز رکھنا، انہیں تحفظ اور تقویت دینا کس حد تک ضروری ہے۔ حکومت اپنی کارکردگی اور شراکت داروں کی مدد سے ہماری مدد کرے گی کہ ہم اپنے بچوں کو ایک بہتر دنیا دے سکیں، ایک ایسی دنیا جہاں وہ اپنے خوابوں کی تعبیر پاکر محفوظ اور خوف سے پاک زندگی گذار سکیں‘‘۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا جاتا ہے کہ ہم بچوں، نو بالغوں اور نوجوانوں کی بات غور سے سنیں گے، ان کے مسائل اور مطالبات پر غور کریں گے اور انہیں ان کے مسائل کے حل تلاش کرنے کے لئے فیصلہ سازی کے عمل میں بھی شامل کیا جائے گا۔ بچوں کے مسائل کے حل کے لئے کی جانے والی فیصلہ سازی میں ان کی شمولیت اس لئے نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ فیصلے بچوں کے مستقبل پر اثر انداز ہوتے ہیں خاص طور پر اس سال کووِڈ- 19 کی وجہ سے آنے والے بحران نے بچوں کے لئے نئی مشکلات پیدا کردی ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ مس عائدہ گرما نے کہا:

’’ جب پاکستان میں لاکھوں بچوں کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے وہاں دیگر لاکھوں بچے آج بھی غربت ، عدم مساوات اور ضروری سہولیات تک مساوی رسائی جیسے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا:

’’کووِڈ- 19 کی وجہ سے آنے والا بحران بچوں کے حقوق کا بحران ہے۔ ہم سب کو  اس سلسلے میں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ عالمی وبا بچوں کی تعلیم، غذا اور صحت کو وہ نقصان پہنچا رہی ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہر بچے کو وہ ضروری خدمات فراہم کی جارہی ہیں جن کا حصول اس کا بنیادی ہے حق ہے۔ ان خدمات سے بچوں کی بقا، صحت، تعلیم اور ان کی صلاحیتوں کے  بھرپور اظہار کا حق مشروط ہے۔ یونیسف پاکستانی بچوں اور لوگوں کی ہر ممکن مدد کررہا ہے تاکہ وہ وبائی صورتِ حال سے جلد از جلد نجات حاصل کرسکیں۔ ہم پاکستانی حکومت مدد جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کا کوئی بھی بچہ پیچھے نہ رہ پائے‘‘۔

بچوں کے عالمی دن کے کنونشن کی منظوری 20 نومبر 1989 کو عمل میں آئی تھی اور پاکستان نے اس کے اگلے برس اس کنونشن کی توثیق کردی تھی۔

 

###

 

ایڈیٹرز کے لئے نوٹ: ان 25 عمارات میں جنہیں بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر نیلی رنگ کی روشنی سے روشن کرنا ہے وزیرِ اعظم سیکرٹیریٹ ، وزارت برائے انسانی حقوق اور پاکستان کی قومی اسمبلی کی عمارات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی میں مزارِ قائد اور قائد اعظم فلیگ ہاؤس، زیارت میں قائدِ اعظم ریزیڈنسی ، لاہور میں مینارِ پاکستان، چاروں صوبوں میں اسمبلیوں کی عمارات اور خیبر پختونخواہ میں خیبر پاس شامل ہیں۔  

مزید معلومات، تصاویر، ویڈیو فوٹیج کے لئے رابطہ کریں۔

وفاقی وزات برائے انسانی حقوق

نمائندے کا نام اور رابطہ نمبر

وفاقی وزارت برائے انسانی حقوق

محمد ارشد، ڈائریکٹر جنرل وفاقی وزارت برائے انسانی حقوق

فون نمبرز: +92 51 920 1508, +92 300 554 1700

یونیسف

کیتھرین ویبل، یونیسف پاکستان،

ای میل: cweibel@unicef.org

فون: +92 300 500 2592

عبدالسلام ملک، یونیسف پاکستان

ای میل: asmalik@unicef.org

فون : +92 300 855 6654

ارسلان خالد، یونیسف پاکستان

ای میل : arsalanksr@hotmail.com

فون: 3335251175+92

یونیسف کے بارے میں

یونیسف دنیا بھرکے دشوار ترین مقامات پر کام کرتے ہوئے دنیا بھر کے محروم ترین بچوں تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ 190 سے زائد ممالک اور علاقوں میں ہم ہر بچے کے لئے ہر جگہ کام کرتے ہیں تاکہ ہر ایک کے لئے ایک بہتر دنیا کی تعمیر ممکن ہوسکے۔ بچوں کے لئے یونیسف کے مزید کام کے بارے میں جاننے کے لئے وزٹ کریں: www.unicef.org اور www.unicef.org/pakistan

ہمیں Twitter, Facebook اور Instagram پر فالو کریں۔



 

سمیع ملک

سمیع ملک

یونیسف
کمیونیکیشن سپیشلسٹ

اس اقدام میں حصہ لینے والے اقوام متحدہ کے ادارے

UNICEF
United Nations Children’s Fund

اس اقدام سے متعلقہ اہداف یہ اقدام کن اہداف کے حصول میں معاون ہو گا