پریس ریلیز

میڈیا اپ ڈیٹ: اقوام متحدہ پاکستان، 18 جنوری 2023

19 January 2023

اس میڈیا اپ ڈیٹ میں شامل ہے۔

  • پاکستان میں بارشیں تھم گئی ہیں مگر بچوں کی اموات اب بھی ہو رہی ہیں:  یونیسف

 

پاکستان میں بارشیں تھم گئی ہیں مگر بچوں کی اموات اب بھی ہو رہی ہیں:  یونیسف

مندرجہ ذیل متن  پاکستان میں یونیسف کے سربراہ ، عبداللہ فاضل کی جنیوا میں پالس ڈیس نیشنز میں آج کی پریس بریفنگ  کے دوران کی گئی گفتگو کا خلاصہ ہے ، جو ان سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔

جنیوا/اسلام آباد، 18 جنوری 2023:  ’’بارشیں ختم ہو گئی ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ میڈیا کی توجہ بھی بہت حد تک ختم ہوچکی ہے۔ حالانکہ  40 لاکھ بچے آلودہ اور کھڑے  سیلابی پانی کے کنارے اپنی بقا کی  جنگ لڑ رہے ہیں۔‘‘ یہ بات پاکستان میں یونیسف کے سربراہ، عبداللہ فاضل نے  جنیوا میں پالس ڈیس نیشنز میں آج ایک  پریس بریفنگ   کے دوران کہی۔   ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں کے گھر تباہ ہوچکے ہیں اور وہ مناسب پناہ گاہ سے محروم ہیں جبکہ انہیں  سخت سردی کا سامنا ہے۔

’’آپ سبھی نے وہ  دل دہلا دینے والی تصاویر دیکھی ہوں گی جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  گاؤں جزیروں میں بدل گئے ہیں،  بچے یتیم ہو گئےاور  خاندان اب بھی   خون جما دینے والی سردی میں  چند پلاسٹک کے ٹکڑوں کے نیچے  پناہ لیے ہوئے  ہیں۔ اعدادو شمار بھی ایک ایسی صورت حال کی نشاندہی کررہے ہیں جو پاکستان کے بچوں کے لیے کسی  ڈراونے خواب سے کم نہیں ہے۔

’’سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں، تقریبا  16 لاکھ  بچے پہلے ہی شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، جبکہ دیگر 60 لاکھ بچے نشوونما  میں کمی کا شکار ہیں، ایک ایسی حالت جو بچوں کے دماغ، جسم اور مدافعتی نظام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یونیسف کو خدشہ ہے کہ سیلاب کے بعد یہ  صورتحال  ابتر ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ستائیس ہزار اسکول بہہ گئے ہیں، مگر اس مسلسل المیے  اور  تمام نوجوانوں کی زندگیاں داؤ پر لگنے کے باوجود، یونیسف کی جانب سے کی گئی  173 ملین امریکی ڈالر کی اپیل کاصرف  آدھا حصہ موصول ہوا ہے۔  پاکستان کے  تقریبا ہر شعبے میں  اور لاکھوں بچوں  کو فائدہ پہنچانے والے  ہمارے اقدامات کے  باوجود  یہ صورت حال حوصلہ افزا  نہیں ہے ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ  گزشتہ ہفتے بین الاقوامی عطیہ دہندگان نے پاکستان کو اس تباہی سے نکلنے میں مدد کے لیے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد دینے کا وعدہ کیا ہے  ، جو کہ ایک بہت ہی فراخدلانہ اقدام ہے، لیکن  بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں  میں بچوں کو  دیگر امور پر اولیت دینی  چاہیے۔حقیقی معاشی بحالی اور پائیدار ترقی صرف اسی صورت میں حاصل کی جاسکتی ہے جب ہم بچوں کی فوری اور طویل مدتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ضروری سرمایہ کاری کریں۔

عبداللہ فاضل  نے مزید  کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم انسانی وسائل   کے فروغ   اور استحکام میں سرمایہ کاری کریں، خاص طور پر دیہی سندھ اور بلوچستان میں جہاں زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ زیادہ خطرات کے شکار ان علاقوں، خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ جگہوں میں آباد لوگوں   کو صحت کی دیکھ بھال، غذائیت، تعلیم، تحفظ، حفظان صحت اور صفائی ستھرائی جیسی ضروری خدمات تک قابل اعتماد رسائی کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی  تبدیلی کا مرکز  ہے اور  ہوسکتا ہے کہ جلد ہی   اس  ملک کے بچوں کو ایک اور بڑے پیمانے کی  موسمیاتی آفت کا سامنا کرنا پڑے۔ ہمیں آج اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کے لئے مستحکم  مالیاتی مدد  اور طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جو  اس مستقل عدم مساوات کے مسئلہ  کو حل  کرسکے  جو  ان علاقوں میں لڑکیوں اور لڑکوں کو طویل عرصے سے درپیش ہے۔

#####

ایڈیٹرز کے لئے نوٹ:

یونیسف کی جانب سے پاکستان میں کیے  گئے  اضافی امدادی اقدامات

یونیسف کی موبائل ہیلتھ، نیوٹریشن اور واٹر ٹیمیں متاثرہ بچوں اور خاندانوں کو زندگی بچانے والی مدد فراہم کر رہی ہیں۔ شراکت داروں کے ساتھ مل کر یونیسف گرم کپڑوں کی کٹس، جیکٹس، کمبل اور رضائی جیسی اشیاء فراہم کر رہا ہے، جس کا مقصد تقریبا 200،000 افراد تک مدد پہنچانا  ہے۔ ہم نے 800,000 سے زیادہ بچوں کی غذائی قلت کی جانچ بھی کی ہے۔ ان میں سے 60,000 افراد شدید غذائی قلت کا شکار تھے اور انہیں  مزید علاج کے لیے ریفر کیا گیا ہے۔ یونیسف نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریبا 1.5 ملین افراد کو ابتدائی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی ہیں اور 4.5 ملین بچوں کو پولیو اور 10 لاکھ بچوں کو خسرہ کے خلاف حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں۔ ہم نے دس لاکھ سے زائد افراد کو پینے کے صاف پانی تک رسائی  اور  دس لاکھ افراد کو حفظان صحت کی کٹس فراہم کیں جبکہ  996 عارضی تعلیمی مراکز قائم کیے ہیں۔

ملٹی میڈیا مواد (تصاویر اور بی رول) یہاں دستیاب ہیں

پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے یونیسف کے اقدامات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں

پاکستان کی انسانی صورتحال کی تازہ ترین رپورٹ یہاں ہے

یونیسف کے بارے میں

یونیسف دنیا کے سب سے زیادہ پسماندہ بچوں کی مدد  کے لئے دنیا کے مشکل ترین مقامات پر خدمات انجا م دیتا ہے۔ 190 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں، ہم ہر بچے کے لئے ہر جگہ، ہر ایک کے لئے ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے کام کرتے ہیں۔ براہ کرم ہماری ویب سائٹ  دیکھیے!

www.unicef.org/pakistan

یونیسف کو ٹویٹرفیس بک اور انسٹاگرام فالو کریں

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

عبدالسمیع ملک، یونیسف پاکستان ، ٹیلی فون؛8556654 0300  ، ای میل asmalik@unicef.org

جیمز ایلڈر۔ ترجمان  یونیسف ، جنیوا،  +41799415298، jelder@unicef.org

جو انگلش، یونیسف نیو یارک، +19178930692 / jenglish@unicef.org

 

 

اس اقدام میں حصہ لینے والے اقوام متحدہ کے ادارے

یونیسف
اقوام متحدہ کا بچوں کا فنڈ

اس اقدام سے متعلقہ اہداف یہ اقدام کن اہداف کے حصول میں معاون ہو گا