یواین سیکرٹری جنرل کے ترجمان کا پشاور، پاکستان میں خودکش بم حملے پربیان
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آج پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد میں کیے جانے والے خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔
یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے کہ بم حملہ ایک عبادت گاہ پرکیا گیا ہے۔ مذہب یا عقیدے کی آزادی سمیت امن اور سلامتی کے ساتھ عبادت کرنا، ایک عالمی انسانی حق ہے۔
سیکرٹری جنرل نے اس حملے کے متاثرین کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
سیکرٹری جنرل نےایک بار پھر دہشت گردی اور متشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کی کوششوں کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔
سٹیفن دوجارک، ترجمان سیکرٹری جنرل
نیویارک، 30 جنوری 2023