UNIC Press Release: Security Council Press Statement on Terrorist Attack near Jinnah International Airport
09 October 2024
Security Council Press Statement on Terrorist Attack near Jinnah International Airport, Karachi, Pakistan
The members of the Security Council condemned in the strongest terms the heinous and cowardly terrorist attack near Jinnah International Airport, Karachi, Pakistan on 6 October 2024 which resulted in the deaths of two Chinese nationals and one Pakistani and the injury of several Chinese and Pakistani nationals. The Baloch Liberation Army claimed that the attack was carried out by the Majeed Brigade.
The members of the Security Council expressed their deepest sympathy and condolences to the families of the victims and to the Governments of China and Pakistan, and they wished a speedy and full recovery to those who were injured.
The members of the Security Council reaffirmed that terrorism in all its forms and manifestations constitutes one of the most serious threats to international peace and security.
The members of the Security Council underlined the need to hold perpetrators, organizers, financiers and sponsors of these reprehensible acts of terrorism accountable and bring them to justice. They urged all States, in accordance with their obligations under international law and relevant Security Council resolutions, to cooperate actively with the Governments of China and Pakistan, as well as all other relevant authorities in this regard.
The members of the Security Council reiterated that any acts of terrorism are criminal and unjustifiable, regardless of their motivation, wherever, whenever and by whomsoever committed. They reaffirmed the need for all States to combat by all means, in accordance with the Charter of the United Nations and other obligations under international law, including international human rights law, international refugee law and international humanitarian law, threats to international peace and security caused by terrorist acts.
سلامتی کونسل کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی، پاکستان کے نزدیک ہونے والے دہشت گرد حملےکی شدید مذمت
سلامتی کونسل کے اراکین نے 6 اکتوبر 2024 کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی، پاکستان کے نزدیک ہونے والے گھناؤنے اور بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں دو چینی اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور متعدد چینی اور پاکستانی شہری زخمی ہوئے۔ . بلوچ لبریشن آرمی کے دعویٰ کے مطابق یہ حملہ مجید بریگیڈ نے کیا ہے۔
سلامتی کونسل کے ارکان نےاس حملے سے متاثرہ خاندانوں اور چین اور پاکستان کی حکومتوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام تر شکلوں اور صورتوں میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے ۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور اسپانسرز کو جوابدہ ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں چین اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی ایک مجرمانہ اور بلاجواز اقدام ہےخواہ اس کا محرک کچھ بھی ہو، جہاں بھی، جب بھی اور جس نے بھی اس جرم کا ارتکاب کیا ہو۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے تحت دیگر ذمہ داریوں سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون، بین الاقوامی پناہ گزینوں کے قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق تمام ریاستوں کو اپنے تما م تر وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے اس قسم کی دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔