Press Release

Media Update: United Nations Pakistan, 13 December 2023

13 December 2023

This Media Update includes: 

UNDP - PRESS RELEASE : Government of Germany and UNDP join hands for Flood Reconstruction and Coordination Programme

UNDP

PRESS RELEASE

Government of Germany and UNDP join hands for Flood Reconstruction and Coordination Programme

Islamabad, 13 December 2023: The German Federal Ministry of Economic Cooperation & Development (BMZ) through KfW Development Bank has announced an allocation of EUR 12 million for flood recovery and reconstruction initiatives in Pakistan.

UNDP in partnership with the World Bank will provide support under a framework agreement towards effective implementation of Pakistan’s Resilient Recovery, Rehabilitation, and Reconstruction Framework (4RF) for a period of three years. With Germany’s financial assistance, the Flood Reconstruction and Coordination Programme will support the flood affected population in Pakistan through an expedited and integrated implementation of  4RF, including reconstructing houses in Balochistan.

KfW Country Director Mr. Sebastian Jacobi said: “This is a critical and timely programme in support of Pakistan’s post-flood development framework. As an infrastructure development bank, KfW takes pride in investing in infrastructure development and climate change adaptation in Pakistan. With BMZ’s funding foll owing the 2022 floods, KfW has so far invested EUR 50 million in flood recovery, reconstruction, and social protection in Pakistan. This programme will facilitate an overarching multilateral policy and institutional support. The programme will also assist concerned stakeholders in supporting 4RF planning and execution through enhanced capacities at various tiers of governance”.

UNDP Pakistan Resident Representative Dr. Samuel Rizk said on the occasion, "Our partnership with the Government of Germany is of critical importance as it combines international expertise with local knowledge to help address the challenges faced after the 2022 floods. Furthermore, I am especially pleased with our renewed partnership with the World Bank through this programme, which helps ensure that the funds pledged in January 2023 at the International Conference on Climate Resilient Pakistan in Geneva for Climate Resilience are used transparently and efficiently.”

Dr. Najy Benhassine, the World Bank Country Director for Pakistan said: “The Government of Pakistan, with support from bilateral and multilateral partners, is engaging on an ambitious reconstruction program for flood-affected areas. The inclusiveness of this effort will depend on the ability to direct limited funds to those communities and households which are most in need, and under this partnership, we are providing support which strengthens the transparency during the flood reconstruction. We reaffirm our commitment to support the flood affected people.”

The 2022 floods impacted the lives and livelihoods of 33 million people, causing 1,700 deaths, displacing 8 million people, and pushing 9  million people of the most vulnerable populations into extreme poverty. The partnership between the Government of Germany through KfW, UNDP, and the World Bank shows continued commitment in addressing Pakistan's post-flood challenges and supporting the country to recover and rebuild after the devastating floods.

**

For additional information, please contact:

UNDP: For additional information, please contact Shuja Hakim at shuja.hakim@undp.org or +92 (51) 835 5657.

KfW: For additional information, please contact Imran Khan, Senior Sector Specialist – Governance at imran.khan@kfw.de or +92 (51) 2656 377-79

About UNDP

UNDP is the leading United Nations organization fighting to end the injustice of poverty, inequality, and climate change. Working with our broad network of experts and partners in 170 countries, we help nations to build integrated, lasting solutions for people and planet.

Learn more at undp.org or follow at @UNDP

About KfW

KfW is one of the world’s leading and most experienced promotional banks. As an integral part of the KfW Group, KfW Development Bank carries out Germany's Financial Cooperation with developing and emerging countries on behalf of the Federal Government.

 

جرمن حکومت اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور باہمی رابطہ کے پروگرام کا آغاز

اسلام آباد ( 13 دسمبر 2023): جرمنی کی وفاقی وزارتِ اقتصادی تعاون و ترقی (بی ایم زیڈ) نے کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک کے توسط سے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں کے لئے 12 ملین یورو مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ورلڈ بینک کے اشتراک سے یو این ڈی پی آئندہ تین سالہ مدت کے دوران بحالی، آبادکاری اور تعمیر نو فریم ورک پر موثر عملدرآمد کے سلسلے میں ایک فریم ورک معاہدے کے تحت معاونت فراہم کرے گا۔ جرمنی کے مالی تعاون سے تعمیر نو اور باہمی رابطے کے پروگرام کے تحت پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کی معاونت کے لئے اس فریم ورک پر مربوط انداز میں تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا جس میں بلوچستان میں گھروں کی تعمیر نو کا کام بھی شامل ہو گا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر جناب سبیسٹین جیکبی نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم اور بروقت پروگرام ہے جس کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی ترقی کے فریم ورک (4RF)  پر کام کرنے میں مدد دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی پر سرمایہ کاری اور طرززندگی موسمیاتی تبدیلی کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں میں معاونت کے ایف ڈبلیو بینک کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ جناب سبیسٹین جیکبی نے بتایا کہ 2022ء کے سیلاب کے بعد بی ایم زیڈ کے مالی تعاون سے کے ایف ڈبلیو اب تک پاکستان میں بحالی، تعمیر نو اور سماجی تحفظ کی سرگرمیوں پر 50 ملین یورو کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ اس پروگرام کی بدولت ایک ہمہ گیر پالیسی پر کام کرنے اور اداروں کو معاونت فراہم کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام تمام متعلقہ فریقوں کو منصوبہ سازی اور عملی سرگرمیوں میں مدد دینے کے لئے مختلف سطح کے حکومتی اداروں کی استعداد بہتر بنانے  پر بھی کام کرے گا۔

پاکستان میں یو این ڈی پی کے ریزیڈنٹ ریپریزنٹیٹو  ڈاکٹر سیموئل رزک نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جرمن حکومت کے ساتھ ہمارا اشتراک انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے تحت بین الاقوامی مہارت اور مقامی علم کو یکجا کرتے ہوئے سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات پر قابو پانے میں مدد دی جائے گی۔ انہوں نے اس پروگرام کے تحت ورلڈ بینک کے ساتھ اشتراک کی تجدید پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے ان تمام رقوم کا شفاف اور فعال انداز میں استعمال یقینی ہو گا جن کی فراہمی کا وعدہ جنوری 2023ء میں جینوا میں پاکستان پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا۔

پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری  ڈائریکٹر  ڈاکٹر ناجی بن حسین  نے بتایا کہ حکومت پاکستان مختلف دو طرفہ اور کثیر طرفہ پارٹنرز کی مدد سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے پروگرام پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں میں تمام طبقات کی شمولیت کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ جو محدود فنڈز دستیاب ہیں وہ ان علاقوں اور گھرانوں پر لگائے جائیں جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ناجی بن حسین نے کہا کہ اس اشتراک عمل کے تحت ہم جو معاونت فراہم کر رہے ہیں اس کی بدولت تعمیر نو کی سرگرمیوں کی شفافیت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خیال رہے کہ 2022ء کے سیلاب کی وجہ سے 33 ملین افراد کی زندگیاں اور ذرائع معاش متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں 1,700 اموات ہوئیں، 8 ملین افراد بے گھر ہوئے اور آبادی کے انتہائی کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے 8 ملین افراد شدید غربت کا شکار ہوئے۔ کے ایف ڈبلیو کے توسط سے جرمن حکومت، یو این ڈی پی اور ورلڈ بینک کے درمیان اشتراک سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مشکلات دور کرنے اور پاکستان کو تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں میں مدد دینے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

**

مزید معلومات کے لئے رابطہ:

یو این ڈی پی: شجاع حکیم، ای میل:shuja.hakim@undp.org، فون: +92 (51) 835 5657.

کے ایف ڈبلیو: عمران خان، سینئر سیکٹر سپیشلسٹ -گورننس، ای میل: imran.khan@kfw.de، فون: +92 (51) 2656 377-79

یو این ڈی پی کا تعارف

یو این ڈی پی اقوامِ متحدہ کا ایک مایہ ناز ادارہ ہے جو غربت، عدم برابری اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مصروف عمل ہے۔ 170 ممالک میں ماہرین اور پارٹنرز کے نیٹ ورک کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے یو این ڈی پی دنیا بھر کی اقوام کو اپنے شہریوں اور کرہ ارض کے لئے  مربوط اور دیرپا تدابیر پر عمل کرنے میں مدد دے رہا ہے۔ یو این ڈی پی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے دیکھیں ویب سائٹ: undp.org یا فالو کریں: @UNDP

کے ایف ڈبلیو کا تعارف

کے ایف ڈبلیو کا شمار دنیا کے مایہ ناز اور انتہائی تجربہ کار بینکوں میں ہوتا ہے۔ کے ایف ڈبلیو گروپ کے  لازمی جزو کی حیثیت سے کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک جرمن وفاقی حکومت کے نمائندے کی حیثیت سے ترقی پذیر اور ابھرتے ہوئے ممالک کے مالی تعاون کی سرگرمیوں پر کام کرتا ہے۔

 

 

 

UN entities involved in this initiative

UNDP
United Nations Development Programme

Goals we are supporting through this initiative