Media Update: United Nations Pakistan, 26 August 2021
26 August 2021
This Media Update includes:
- UNICEF - WHO : PRESS RELEASE : COVAX delivers first batch of 10 million doses of US-donated Pfizer COVID-19 vaccine in Pakistan
UNICEF - WHO
PRESS RELEASE
COVAX delivers first batch of 10 million doses of US-donated Pfizer COVID-19 vaccine in Pakistan
This first batch of 3 million doses is the first out of a total of 10 million doses of Pfizer COVID-19 vaccine donated by the Government of the United States and delivered by the COVAX facility as part of its dose-sharing mechanism.
ISLAMABAD, 26 August 2021 – Today three million doses of Pfizer COVID-19 vaccine donated by the Government of the United States were delivered by the COVAX Facility to Pakistan. This is the first tranche of 10,358,010 US-donated doses which are being supplied through the global COVID-19 equity scheme’s dose-sharing mechanism.
Over the past four months, COVAX has delivered more than 17 million doses of COVID-19 vaccine to Pakistan. This includes 3 million doses of Pfizer and 5.5 million doses of Moderna donated by the United States under COVAX’s dose-sharing mechanism; 6.1 million doses of Sinopharm, 2.4 million doses of AstraZeneca and 100,160 doses of Pfizer COVID-19 vaccine procured by COVAX. More doses are expected to arrive in the coming weeks.
All doses support the Government of Pakistan’s national vaccination campaign. The National Command and Operation Center has just announced that children above the age of 17 would be eligible for vaccination from September 1st, as well as anyone above 12 who is immunocompromised.
“COVID -19 vaccines are effective and safe. The arrival of additional COVAX vaccine comes at a crucial time when Pakistan is facing a surge in COVID-19 infections with approximately reporting 4,000 cases per day. WHO appreciates the Government of the United States for their continued and generous support to Pakistan, said Dr Palitha Mahipala, WHO Representative in Pakistan. “WHO is committed to ensuring equitable vaccine allocation leaving no one behind and fully support the Government of Pakistan’s efforts to increase availability and safe administration of vaccines to cover 70 million people by end of this year. WHO urges people to maintain COVID protective measures while the national vaccination campaign continues to be rolled out and expanded.”
In the past seven months, 14 million people have been fully vaccinated, and 38 million have received a first dose of vaccine against the coronavirus COVID-19 in Pakistan. The Government-led campaign relies on vaccines procured via COVAX and through bilateral agreements.
More than one million cases of COVID-19 have been reported in the country so far and more than 25,000 people have succumbed to the virus.
“UNICEF thanks the Government of United States for its generous donation of vaccines to Pakistan through the COVAX facility. We look forward to more vaccines becoming available in the country as other COVAX partners share their doses of vaccines and help secure full funding for the global initiative and more vaccines. Worldwide solidarity is the only way to ensure equitable vaccine access for every person on Earth, so they can have access to the same protection against COVID-19, no matter where they live,” said Aida Girma, UNICEF Representative in Pakistan. “UNICEF commends the Government of Pakistan for its efficient roll-out of the vaccination campaign, which will now include children above the age of 17 and children above 12 who are immunocompromised, as announced by the National Command and Operation Center. We must also ensure that women get vaccinated, including pregnant and breastfeeding mothers, for whom COVID-19 vaccines are safe. UNICEF will continue to offer technical, logistical and communication support to the NCOC’s plan to vaccinate at least 70 million people by the end of this year.”
Strictly complying with COVID-19 safety measures remains crucial to curb the spread of the virus. These include regularly washing hands with soap for at least 20 seconds or use a sanitizer; wear a mask; remain at least six feet away from other people; avoid crowded places; and stay home when having COVID-19 symptoms.
“The COVAX Facility and Gavi are proud to support this delivery of COVID vaccines and commend the Government of Pakistan for their continuing efforts to ensure that vulnerable populations in Pakistan are protected from COVID-19,” said Alexa Reynolds, Gavi Senior Country Manager for Pakistan.
The COVAX Facility aims to help address the acute phase of the global pandemic by the end of 2021 by providing rapid, fair, and equitable access to approved vaccines to all participating countries, regardless of income level. It enables the protection of frontline health care and social workers, as well as other high-risk and vulnerable groups.
COVAX (COVID-19 Vaccines Global Access) is co-led by Gavi, the Coalition for Epidemic Preparedness Innovations (CEPI) and WHO, together with UNICEF. It is funded thanks to generous support from partner governments, foundations, and private sector corporations. So far it has delivered more than 90 million doses of different COVID-19 vaccines to 133 countries and territories around the world.
###
For more information, please contact
UNICEF
Catherine Weibel, UNICEF Pakistan, cweibel@unicef.org, +92 300 500 2592
Abdul Sami Malik, UNICEF Pakistan, asmalik@unicef.org, +92 300 855 6654
WHO
Maryam Yunus, WHO Pakistan, yunusm@who.int, +92 300 8441744
***
کویکس نے امریکہ کی طرف سے عطیہ کردہ فائزر کووڈ-19 ویکسین کی 10 ملین خوراکوں کا پہلا بیچ پاکستان کو فراہم کردیا ۔
3 ملین خوراکوں کا یہ پہلا بیچ ہے جو امریکہ کی حکومت کی طرف سے عطیہ کردہ فائزر کووڈ-19 ویکسین کی کل10 ملین خوراکوں پر مشتمل ہے اور اسے کویکس سہولت نے اپنے ویکسین تقسیم کرنے کے طریقہ کار کے تحت فراہم کیاہے۔
اسلام آباد، 26 اگست 2021 – آج حکومت امریکہ کی جانب سے عطیہ کی گئی فائزر کووڈ-19 ویکسین کی تین ملین خوراکیں کویکس سہولت کے ذریعے نے پاکستان پہنچائی گئیں ۔ یہ 10,358,010 امریکی عطیہ کردہ خوراکوں کی پہلی کھیپ ہے جو کووڈ-19 کی ویکسین کی دنیا بھر میں تقسیم کے طریقہ کار کی مدد سے پاکستان کو فراہم کی گئی ہے ۔
گذشتہ چار ماہ کے دوران کویکس نے کووڈ-19 ویکسین کی 17 ملین سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچائی ہیں۔ ان میں فائزر کی 3ملین خوراکیں اور کویکس کے دنیا بھر میں ویکسین تقسیم کرنے کے طریقہ کار کی مدد سے فراہم کردہ امریکہ کی عطیہ کردہ ماڈرنا کی 5.5 ملین خوراکیں؛سینوفارم کی6.1 ملین خوراکیں، اسٹرازینکا کی 2.4 ملین خوراکیں اور کویکس کے ذریعہ خریدی گئی فائزر کووڈ-19 ویکسین کی 100,160 خوراکیں بھی شامل ہیں۔اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ ہفتوں میں مزید خوراکیں بھی پاکستان پہنچائی جائیں گی۔
یہ تمام خوراکیں حکومت پاکستان کی طرف سے جاری قومی سطح پر ویکسین لگانے کی مہم میں استعمال کی جائیں گی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ابھی اعلان کیا ہے کہ 17سال سے زائد عمر کے بچے یکم ستمبر سے ویکسین لگوانے کے اہل ہوں گے اور 12 سال سے زیادہ عمر کے کسی بھی فرد کی قوتِ معدافت میں اضافے پر اب سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔ ویکسین کی اضافی مقدار ایک ایسے وقت میں فراہم کی گئی ہے جب پاکستان میں کووڈ-19 کے کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور روزانہ تقریباً 4000 کیس منظرِ عام پر آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارۂ صحت امریکی حکومت کو پاکستان کی مسلسل فیاضانہ مدد پر سراہتا ہے ۔ ادارہ یہ یقینی بنا رہا ہے کہ ہر ایک کو مساوات کے اصولوں کی روشنی میں ویکسین فراہم کی جائے تاکہ کوئی ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ یہ بھی یقینی بنا رہا ہے کہ اس سال کے اختتام تک حکومتِ پاکستان کے اقدامات سے تعاون کرتے ہوئے 70 ملین افراد کو محفوظ انداز میں ویکسین دینے کا عمل مکمل ہوجائے۔ ’’جبکہ قومی ویکسینیشن مہم جاری ہے اور اس میں توسیع کی جارہی ہے، عالمی ادارہ صحت لوگوں پر زور دیتا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں ‘‘۔
گذشتہ سات ماہ کے دوران ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے اور 38ملین افراد نے ابھی پاکستان میں کورونا وائرس کووڈ-19 کے خلاف ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی ہے۔ حکومت کی قیادت میں چلنے والی ملک گیر مہم کا انحصار کویکس اور دو طرفہ معاہدوں کے ذریعے حاصل ہونے والی ویکسین پرہے۔
ملک میں اب تک کووڈ-19 کے ملین سے زائدکیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور 25ہزار سے زائد افراد اس وائرس کی وجہ سے بیماری کا شکار ہو چکےہیں۔
یونیسف نےکویکس کی سہولت کے ذریعے پاکستان کو ویکسین کے فراخ دلانہ عطیات فراہم کرنے پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ ایڈا گیرمانے کہا کہ ہم ملک میں مزید ویکسین دستیاب ہونے کے منتظر ہیں ۔ کویکس اور اس کے دیگر شراکت دار ویکسین کی خوراک تقسیم کرنے میں مصروف ہیں اور عالمی اقدام اور مزید و یکسین کی کے لئے مالی معاونت فراہم کرنے میں مدد کرتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں یکجہتی کے جذبے کی مدد سے ہی زمین پر ہر شخص کے لئے مساوی ویکسین تک رسائی یقینی بنائی جاسکتی ہے تاکہ دنیا کے ہر خطے اور ہر ملک میں رہنے والے لوگ کووڈ-19 کے حملے سے یکساں طور پر محفوظ رہ سکیں ۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے اعلان کے مطابق یونیسف نے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ویکسین لگانے کی مہم کو انتہائی موثر انداز میں چلانے پر پاکستان کی تعریف کی ہے ۔ اس مہم میں اب 17 اور 12 سال زائد عمر کے بچے بھی شامل ہوں گے جن کی قوت ِ مدافعت کی تعمیر پر اس وقت تک سمجھوتہ کیا جارہا تھا ۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ خواتین کو بھی ویکسین فراہم کی جائے اور ان میں حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ کووڈ-19 ویکسین ان خواتین کے لئے محفوظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیسف رواں سال کےآخر تک کم از کم 70 ملین افراد کو ویکسین لگانے کے لئے این سی او سی کے منصوبے کوتکنیکی، لاجسٹک اور ابلاغِ عامہ کے شعبوں میں معاونت فراہم کرتا رہے گا۔
وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کووڈ-19 حفاظتی اقدامات کی سختی سے تعمیل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ان اقدامات میں کم از کم 20 سیکنڈ تک باقاعدگی سے صابن سے ہاتھ دھونا یا سینیٹائزر کا استعمال کرنا؛ ماسک پہننا؛ دوسرے لوگوں سے کم از کم چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا ؛ پر ہجوم مقامات پر جانے سے پرہیز کرنا اور کووڈ-19 علامات ظاہر ہونے کی صورت میں گھر پر رہنا شامل ہیں۔
پاکستان کے لئے گاوی کے سینئر کنٹری منیجر الیکسا رینالڈزنے کہا کہ کویکس کی سہولت اور گاوی کو کووڈ ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں مدد کرنے پر فخر محسوس ہورہا ہے اور وہ حکومت پاکستان کی جانب سے کمزور طبقات کو کووڈ 19 سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہیں۔
کویکس کا مقصد آمدنی کی سطح سے قطع نظر تمام شریک ممالک کی منظور شدہ ویکسین تک تیز رفتار، منصفانہ اور منصفانہ رسائی فراہم کرکے 2021 کے آخر تک عالمی وبا کی شدت کے حامل مراحل سے نمٹنے میں مدد کرنا ہے۔ ویکسین تقسیم کرنے کا یہ عمل فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر اور سماجی کارکنوں کے ساتھ ساتھ زیادہ خطرات سے دوچار اور کمزور افراد کے گروہوں کا عالمی وبا سے تحفظ یقینی بنا رہا ہے ۔
کویکس (کووڈ-19 ویکسین گلوبل ایکسس) کی مشترکہ قیادت گاوی، اتحاد برائے وبائی تیاری و اختراعات (سی ای پی آئی) اور ڈبلیو ایچ او، یونیسف کے ساتھ مل کررہےہیں۔ اس اقدام کی مالی معاونت شراکت دار حکومتیں ، فاؤنڈیشنز اور نجی شعبے کی کارپوریشنز کی فیاضانہ مالی امداد سے کی جاتی ہے۔ اس اقدام کی مدد سے اب تک اس نے دنیا بھر کے 133 ممالک اور علاقوں کو مختلف کووڈ-19 ویکسین کی 90 ملین سے زائد خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔
###
مزید معلومات کے لیے براہ کرم رابطہ کریں
یونیسف
کیتھرین ویبل، یونیسف پاکستان، cweibel@unicef.org، +92 300 500 2592
عبدالسمیع ملک،یونیسف پاکستان، asmalik@unicef.org،+92 300 855 6654
عالمی ادارۂ صحت
مریم یونس، ڈبلیو ایچ او پاکستان، yunusm@who.int، +92 300 8441744
***