Press Release

Media Update: United Nations Pakistan, 8 May 2021

08 May 2021

This Media Update includes: 

  • MoH-UNICEF : PRESS RELEASE : Pakistan receives first consignment of COVID-19 vaccines via COVAX facility

MoH-UNICEF

PRESS RELEASE

Pakistan receives first consignment of COVID-19 vaccines via COVAX facility

More than one million doses of Oxford-AstraZeneca COVID-19 vaccine

delivered by COVAX to support Government’s efforts to vaccinate high-risk people across Pakistan.

ISLAMABAD, 8 May 2021 – Today Pakistan received its first shipment of Oxford-AstraZeneca COVID-19 vaccines (SII-AZ AZD1222) from the COVAX Facility.

The consignment of 1,238,400 doses of vaccines, which will be followed by another of 1,236,000 in a few days, will support the Government of Pakistan’s ongoing historic drive to bring the pandemic to an end. Further allocations from June onwards will be confirmed in due course. The goal of the COVAX Facility is to supply Pakistan with enough doses to vaccinate 20% of the population depending on availability. 

Dr. Faisal Sultan, Special Assistant to the Prime Minister on National Health Services, Regulations & Coordination, welcomed this first consignment together with representatives of COVAX technical and funding partners at the headquarters of the National Emergency Operations Center (NEOC).

“In this unprecedented crisis, we appreciate COVAX and GAVI’s contribution to the collective effort to fight COVID-19 in Pakistan,” said Dr. Faisal Sultan, Special Assistant to the Prime Minister on National Health Services, Regulations & Coordination. “Sometimes, such crises propel innovation and to this end, we were able to quickly expand the capacity of EPI’s facilities to vaccinate our eligible population against COVID. Recently, we’ve been administering almost 200,000 doses a day and we will be able to increase to 0.5 million doses a day very soon. I urge everyone above the age of 40 to register get vaccinated so we can continue our mission to immunize our fellow citizens, especially the ones who fall in the high-risk and vulnerable groups. Very soon, we will be able to expand the campaign to other age groups and demographics.”

The Oxford-AstraZeneca vaccines will supplement the vaccines purchased by the Government of Pakistan and help boost the drive to immunize frontline health workers, senior citizens and other priority groups identified in the National Deployment and Vaccination Plan developed under the leadership of the National Command Operation Center.

More than 3.3 million vaccine doses have been administered to healthcare workers and citizens at large.  The Ministry of National Health Services, Regulations and Coordination also ramped up the cold chain capacity of the Expanded Program on Immunization (EPI) to meet the requirements of the vaccine deployment plan. This also includes ultra-cold chain facilities in 15 large cities. Currently, citizens above the age of 40 can register and get vaccinated by following an easy process. Citizens above the age of 50 can walk into the nearest center and get vaccinated. Some districts are also providing at-home services for senior citizens. Sinopharm, Sinovac, CanSino-Bio  and Sputnik doses have been administered in Pakistan so far.

The 2.47 million doses of Oxford-AstraZeneca COVID-19 vaccine will be used to immunize about 1.24 million high-risk people against the virus.

Oxford-AstraZeneca’s COVID-19 vaccine was developed in collaboration with Oxford University and is manufactured by AstraZeneca and COVISHIELD, licensed to and manufactured by AstraZeneca-SKBioscience (AZ-SKBio) in South Korea. It has gone through rigorous processes to ensure safety and efficacy and has been given the greenlight by the World Health Organization to be rolled out globally.

“Over the past year, WHO has been standing side by side with the Government of Pakistan providing technical guidance and new tools needed to prepare for, prevent, detect and respond to the spread of this new virus. Today, we are delighted to receive the COVID-19 vaccine that will safely and effectively prevent needless suffering. This vaccine has gone through clinical trials and has been approved for use in Pakistan and around the world,” said Dr. Palitha Gunarathna Mahipala, WHO Representative in Pakistan. “Right now, WHO's focus is on supporting Pakistan to end the pandemic, including with these new vaccines and the public health measures that have been the bedrock of the response for 15 months. We thank the Government of Pakistan for their commitment to ensure these vaccines are swiftly administered all across Pakistan and our health care workers for their hard-work and dedication during the fight against the COVID-19 pandemic.”

COVAX, a global partnership, is co-led by the World Health Organization (WHO); Gavi, the Vaccine Alliance; and the Coalition for Epidemic Preparedness Innovations (CEPI), along with the United Nations Children’s Fund (UNICEF). It is funded thanks to generous support from partner governments, foundations and private sector corporations.

The goal of the COVAX Facility is to ensure that safe, effective COVID-19 vaccines are rapidly available to all countries around the world regardless of income level, to help end the acute phase of the pandemic as quickly as possible. It aims to provide at least 2 billion doses of approved COVID-19 vaccines by the end of 2021, enabling the protection of frontline health care and social workers, as well as other high-risk and vulnerable groups in what will be the largest immunization campaign in history.

“UNICEF is proud to be leading efforts to procure and supply safe, effective and affordable COVID-19 vaccines on behalf of the COVAX facility which aims to quickly reach people in low and middle-income countries and ensures that no one at risk is left behind. UNICEF commends the Government of Pakistan for its leadership in the national response to the pandemic, including the successful roll-out of the national vaccination programme, and thanks the COVAX partners for their generous contribution.  Solidarity is key to ending the pandemic. No one is safe until everyone is safe”, said Aida Girma, UNICEF Representative in Pakistan. “I urge all those who are eligible to get vaccinated and appeal to everyone to strictly comply with COVID-19 safety measures to curb the spread of virus.” 

“This delivery – the first of many – is the product of an unprecedented global partnership to ensure no country is left behind in the global race for COVID-19 vaccines," said Alexa Reynolds, Gavi Senior Country Manager for Pakistan. "These vaccines are safe, they are effective, and they will play an important role in helping the country to end this pandemic."

850,131 cases of COVID-19 have been reported in Pakistan since the start of the outbreak and 18,677 people have succumbed to the disease so far.

Key preventive behaviours against the coronavirus include regularly washing hands with soap for at least 20 seconds or use a sanitizer; wear a mask; remain at least six feet away from other people; avoid crowded places; and stay home when having COVID-19 symptoms.

COVAX technical and funding partners will continue to work with the Government through the pandemic to ensure that no one is left behind.

###

 

The following diplomatic missions and COVAX donors attended the handover ceremony:

” We welcome the opportunity to concretely show our solidarity with the Government of Pakistan and support its efforts to fight the coronavirus through this important delivery of vaccines. We are proud to play our part in the global COVAX initiative, alongside our partners, as it helps to complement efforts where vaccines are needed. For the time being SOPs still need to be followed,” said Ms. Androulla Kaminara, Ambassador of the European Union to Pakistan.

“The United States welcomes the successful arrival in Pakistan of 1.2 million doses of the AstraZeneca COVID-19 vaccine. We remain committed to working bilaterally and multilaterally to support access to vaccines for the world’s most at-risk populations,” said U.S. Embassy Chargé d'affaires Angela P. Aggeler. “This pandemic has shown the importance of partnerships, such as the longstanding partnership between the United States and Pakistan, which has enabled us to more effectively respond to this health crisis together.”

“I’m proud of the UK’s role in developing the Oxford University AstraZeneca vaccine that Pakistan is receiving today. The UK is one of the world’s biggest contributors to the COVAX facility - donating £548m to make sure countries get the vaccines they need, including Pakistan.”,” said Dr. Christian Turner, British High Commissioner to Pakistan.

“Today’s arrival of the first COVAX batch in Pakistan is an important milestone for fighting this pandemic together. It is also a strong token of multilateralism and international solidarity at its best. Germany, as second largest donor, is proud of contributing to the COVAX facility more than 1.5 billion EUR because we are convinced: An inclusive global access to vaccines is the need of the hour and nobody is safe until everyone is safe!” said Dr. Philipp Deichmann, Charge d’Affaires /DHM, Embassy of Germany in Pakistan.

 

For more information, please contact:

Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination

Sajjid Shah, +92 301 5103069

Taha Tariq, tahatariq0909@gmail.com

UNICEF

Catherine Weibel, UNICEF Pakistan, cweibel@unicef.org, +92 300 500 2592

WHO

Maryam Yunus, WHO Pakistan, yunusm@who.int,  +92 300 8441744

 

 

پاکستان کو کوویکس فیسلٹی کے ذریعے کووِڈ 19  کی پہلی کھیپ فراہم کردی گئی

 ایک ملین لوگوں کے لئے اوکسفرڈ ایسٹرا زینکا کووِڈ - 19 ویکیسن کی مقدار آج پاکستان کو فراہم کردی گئی ہے۔ یہ مقدار  14.64  ملین لوگوں کے لئے دی جانے والی کل مقدار کا حصہ ہے جو حکومتِ پاکستان کی طرف ان لوگوں کو لگائی  جائے  گی جنہیں کووِڈ سے متاثر ہونے کے زیادہ خطرات  کا سامنا ہے۔

 اسلام آباد، 8 مئی 2021 – آج پاکستان کو کو ویکس  سہولت سے  اوکسفرڈ-اسٹرازینکا کووِڈ -19 ویکسین (ایسآئی آئی-اے زیڈ اے زیڈ ڈی 1222) کی پہلی کھیپ موصول ہوئی۔

ویکسین کی 12 لاکھ 38 ہزار 400 افراد کے لئے ویکسین کی کھیپ ہے جس کے بعد چند دنوں میں 12 لاکھ 36 ہزار افراد کے لئے مزید ویکسین پاکستان پہنچ جائے گی جو پہلے سے جاری تاریخی مہم کی کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ جون کے بعد سے مزید مختص  شدہ ویکسین کی تصدیق مناسب وقت پر کر دی جائے گی۔ کو ویکس فیسیلیٹی کا مقصد پاکستان کی   20 فیصد آبادی کو ویکسین دینے کے لئے کافی خوراک فراہم کرنا ہے۔

نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے ہیڈ کوارٹرز میں سی او وی اے ایکس ٹیکنیکل اور فنڈنگ پارٹنرز کے نمائندوں کے ساتھ مل کر اس پہلی کھیپ کا خیرمقدم کیا۔

نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشنپر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اس غیر معمولی بحران میں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہم پاکستان میں کووِڈ 19 سے لڑنے کی اجتماعی کوششوں میں کو ویکس  اور جی اے وی آئی کے تعاون کو تہہ دل سے سراہتےہیں۔ انہوں نے  مزید کہا کہ بعض اوقات اس طرح کے بحران جدت لانے کے عمل کو آگے بڑھاتے ہیں اور اس مقصد کے لئے ہم اپنی  آبادی کو کووڈ کی ویکسین لگانے کے لئے ای پی آئی کی سہولیات کی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ حال ہی میں، ہم اپنے مراکز میں ایک دن میں تقریبا 200,000 افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگا رہے ہیں اور ہم بہت جلد یومیہ 0.5 ملین افراد کو ویکسین دینے کے قابل ہو جائیں گے۔ میں 40 سال سے زیادہ عمر کے ہر شخص سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ویکسین لگوانے کے لئے اپنا اندراج کرائے تاکہ ہم اپنے ہم وطنوں خاص طور پر زیادہ خطرات سے دوچار اور کمزور افراد میں شمار ہونے والے شہریوں کو ٹیکہ لگانے کا اپنا مشن جاری رکھ سکیں۔ ہم بہت جلد  اس مہم کو دیگر عمر کے افراد اور لوگوں کے لئے بھی وسعت دے پائیں گے۔

اوکسفرڈ اسٹرازینکا ویکسین حکومت پاکستان کی جانب سے خریدی گئی ویکسین میں شامل ہوکر ویکسین کی کمی کو پورا  کرے گی اور نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی قیادت میں تیار کردہ نیشنل ڈیپلائمنٹ اینڈ ویکسینیشن پلان میں شناخت شدہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، بزرگ شہریوں اور دیگر ترجیحی گروپوں کو ویکسین لگانے  کی مہم کو مزید تقویت دینے میں بے حد مدد گار ثابت ہو گی۔

صحت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے اور شہریوں کو بڑے پیمانے پر 3.3  ملین سے زیادہ ویکسین کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔  وزارتِ صحت نے ویکسین کی فراہمی کے منصوبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پاکستان میں لوگوں کو ویکسین دینے کے  حفاظتی ٹیکوں کے وسیع پروگرام  میں کولڈ چین مینجمنٹ کے نظام بھی توسیع کی ہے اور اس وقت تک 15 بڑے شہروں میں الٹرا کولڈ چین کی سہولیات کو شامل کیا گیا ہے۔ 

  فی الحال 40 سال سے زائد عمر کے شہری آسان طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے اپنا اندراج کرانے کے بعد ویکسین کا ٹیکہ لگوا سکتے ہیں اور 50 سال سے زیادہ عمر کے شہری بھی قریبی مرکز صحت میں جاکر ویکسین  لگوا سکتے ہیں۔ کچھ اضلاع میں بزرگ شہریوں کے لئے گھر پر ویکیسن لگانے کی خدمات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ پاکستان میں اب تک سینوفارم، سینوویک، کینسینو بائیو اور اسپوٹنک ویکیسن لگائی جاچکی ہے۔

اوکسفرڈ-اسٹرازینکا کووِڈ -19 ویکسین کی 2.47 ملین خوراکوں کا استعمال تقریبا 1.24 ملین زیادہ خطرات سے دوچار افراد کو وائرس سے بچانے کے لئے استعمال میں لائی جائے گی۔

اوکسفرڈ-اسٹرازینکا کی کووِڈ -19 ویکسین اوکسفرڈ یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کی گئی تھی اور اسے اسٹرازینکا اور کووی شیلڈ نے تیار کیا ہے، جسے اسٹرازینکا-ایس کے بائیو سائنس  (اے زیڈ-ایس کے بائیو) آئیاین جنوبی کوریا نے لائسنس جاری کیا  اور تیار کیاہے۔ ویکسین کے محفوظ ہونے  اور اس کی افادیت کو یقینی بنانے کے لئے اسے سخت تحقیقی عمل سے گزرا ہے اور عالمی ادارہ صحت کی طرف سے   اسے عالمی سطح پر لگانے  کی باقاعدہ اجازت  دی  گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران عالمی ادارہ صحت حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے جو اس نئے وائرس سے نبرد آزما ہونے  کی تیاری، روک تھام، وائرس کا سراغ لگانے اور اس کا جوابی لائحہ عمل تشکیل دینے کے لئے درکار تکنیکی رہنمائی اور جدید ترین آلات فراہم کر رہا ہے۔ آج ہمیں کووِڈ -19 ویکسین ملنے پر  بے حد خوشی ہے ۔ یہ ویکسین ہمیں غیر ضروری تکلیف سے  محفوظ اور اس کی موثر طریقے سے روک تھام کے قابل بنائے گی۔ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ ڈاکٹر لیتھا گنارتھنا مہیپالانے کہا کہ یہ ویکسین کئی کلینیکل ٹرائلز سے گزرچکی ہے اور اس کے بعد ہی اسے پاکستان اور دنیا بھر میں استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئیہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ڈبلیو ایچ او کی توجہ اس وبا کے خاتمے کے لیے پاکستان کی بھرپور معاونت پر مرکوز ہے اور اس  میں ویکسین کی نئی کھیپ  اور صحت عامہ کے اقدامات بھی شامل ہیں جو 15 ماہ سے کووڈ کے جوابی ردِ عمل کے طور پر جاری ہیں۔ ہم حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس  نے اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس ویکسین کو پورے پاکستان میں تیزی سے استعمال میں لایا جائے گا اور ہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز کو کووِڈ -19 وبا کے خلاف جنگ کے دوران ان کی محنت اور لگن کو دیکھتے ہوئے تیزی سے استعمال میں لائی جائے۔

کو ویکس ایک عالمی شراکت داری کا نام ہے جس کی قیادت عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کررہا ہے اور یہ سب  گاوی، ویکسین الائنس؛  اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ(یونیسیف) کے ساتھ ساتھ وبائی تیاری و اختراعات (سی ای پی آئی) کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن بنایا جارہا ہے  اور شراکت دار حکومتوں، فاؤنڈیشنز اور نجی شعبے کی کارپوریشنوںکے فیاضانہ عطیات کی مدد سے اس شراکت کی مالی معاونت کی جاتیہے۔

کو ویکس  سہولت کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ آمدنی کی سطح سے قطع نظر دنیا بھر کے تمام ممالک کو محفوظ، موثر کووِڈ -19 ویکسین کی تیز رفتار دستیابی کو یقینی بنایا جائے  تاکہ وبا کے پھیلاؤ شدید ترین مراحل کے دوران وائرس کو جلد از جلد ختم کرنے میں مدد مل سکے۔ اس کا مقصد 2021 کے آخر تک منظور شدہ کووِڈ -19 ویکسین کی کم از کم 2 ارب خوراکیں فراہم کرنا ہے جس سے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر اور سماجی کارکنوں کے ساتھ ساتھ دیگر ہائی رسک اور کم قوتِ مدافعت کے حامل گروہوں کا تحفظ ممکن ہو سکے گا ۔ اس طرح موجودہ مہم لوگوں کو وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے تاریخ کی سب سے بڑی ویکسین لگانے کی  مہم ہوگی۔

 "یونیسیف کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ کو ویکس  کی مدد سے محفوظ، موثر اور سستی کووِڈ -19 ویکسین کی خریداری اور فراہمی کی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔ یہ  عالمی شراکت داری ہمیں اس قابل بنائے گی کہ ہم  کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے لوگوں تک تیزی سے ویکسین پہنچا سکیں اور  ہم اس بات کو یقینی بنا سکیں گے  کہ دنیا میں کسی کو کورونا وائرس کا خطرہ لاحق نہ رہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر ملک میں اوکسفرڈ استرازینکا کووِڈ -19 ویکسین کے اس پہلے بیچ کو لانے کے لئے کام کیا ہے اور ہم مزید مقدار لانے پر کام کر رہے ہیں جو حکومت کی جانب سے خریدی جانے والی ویکسین میں اضافے کا باعث بنے گی۔ پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ محترمہ عائدہ گیرمانے کہا کہ ہم حکومت، ڈبلیو ایچ او، جی اے وی آئی اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں وائرس سے شدید بیماری میں مبتلا ہونے والوں اور  زیادہ خطرے سے دوچار افراد کو ویکسین لگانے  اور قومی ویکسینیشن مہم کے رول آؤٹ پر عمل درآمد کے لئے  چوبیس گھنٹے کام کریںگے۔ ہماس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک ہم آبادی کے تمام کمزور ترین طبقات کو ویکسین نہیں دے پاتے۔  اس کے علاوہ ، یہ انتہائی اہم ہے کہ لوگ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے تحفظ اور وائرس کی منتقلی کو کم کرنے میں مدد کے لئے   حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

پاکستان کے لئے گاوی سینئر کنٹری منیجر الیکسا رینالڈز نے کہا کہ یہ ترسیل – اس سلسلے کی اولین - مگر غیر معمولی عالمی شراکت داری کی پیداوار ہے جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے  کہ کووِڈ -19 ویکسین کے حصول کے لئے عالمی دوڑ میں کوئی ملک پیچھے نہ رہ جائے۔ یہ ویکسین محفوظ ہیں، یہ موثر ہے اور یہ اس وبا کے خاتمے میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گی۔

پاکستان میں وبا پھیلنے کے آغاز سے اب تک کووِڈ -19 کے 8لاکھ 50ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک 18ہزار 677 افراد اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف اہم احتیاطی اقدامات میں کم از کم 20 سیکنڈ تک باقاعدگی سے صابن سے ہاتھ دھونا یا سینیٹائزر کا استعمال کرنا؛ ماسک پہننا؛ دوسرے لوگوں سے کم از کم چھ فٹ کے فاصلے پر رہنا؛  پر ہجوم  مقامات پر جانے  سے پرہیز کرنا؛ اور کووِڈ -19 علامات ظاہر ہونے کی صورت میں گھر میں رہنا شامل ہیں۔

کوویکس کے  تکنیکی اور فنڈنگ شراکت دار وبا کے ذریعے حکومت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی پیچھے نہ رہے۔

###

مندرجہ ذیل سفارتی مشنز اور کو ویکس کو عطیات فراہم کرنے والوں نے ویکسین کی کھیپ وصول  کرنے کی تقریب میں شرکت کی:

 

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر محترمہ اینڈرولا کامینارا   نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ ٹھوس یکجہتی کے اظہار  اور ویکسین کی اس اہم ترسیل کے ذریعے کورونا وائرس سے لڑنے کی کوششوں کی حمایت کرنے کے اس سلسلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے شراکت داروں کے ساتھ عالمی کو ویکس اقدام میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے کیونکہ اس سے ان کوششوں کی تکمیل میں مدد ملتی ہے جہاں ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ایس او پیز پر عمل کرنے کی بے حد ضرورتہے۔

امریکی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز انجیلا پی ایگلر نے کہا کہ امریکہ اسٹرازینکا کووِڈ -19 ویکسین کی 12 لاکھ افراد کے لئے ویکسین کی پاکستان میں کامیاب آمد کا بھرپور خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ ہم دنیا کی سب سے زیادہ خطرے سے دوچار آبادیوں کی ویکسین تک رسائی میں مدد کے لیے دو طرفہ اور کثیر الجہتی انداز میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس وبا نے شراکت داری کی اہمیت کو ظاہر کیا ہے مثلا امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری جس نے ہمیں صحت کے اس بحران کا مل کر اور زیادہ موثر انداز  میں جواب دینے کے قابل بنایا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنرنے  کہا کہ مجھے اوکسفرڈ یونیورسٹی کی طرف سے تیارکردہ  اسٹرا زینیکا ویکسین تیار کرنے میں برطانیہ کے کردار پر فخر ہے جو پاکستان آج حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کو ویکس کی سہولت کے سلسلے میں تعاون کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملکوں میں ایک ہے۔ حکومت برطانیہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے 548 ملین پاؤنڈز کا عطیہ دیا تاکہ مختلف ممالک کو ان کی ضرورت کے مطابق ویکسین فراہم کی جا سکے اور ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔

پاکستان میں جرمنی کے سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز/ڈی ایچ ایم ڈاکٹر فلپ ڈیچمین نے کہا کہ پاکستان میں پہلے کو ویکس بیچ کی آج آمد اس وبا کے خلاف اجتماعی جنگ میں اہم سنگ میل کار درجہ رکھتی ہے۔ یہ کثیر الجہتی اور بین الاقوامی یکجہتی کی ایک روشن دلیل ہے۔ جرمنی کو دوسرے سب سے بڑے عطیہ دینے والے کی حیثیت سے 1.5 بلین یورو کا حصہ ڈالنے پر فخر ہے کیونکہ ہمیں یقین ہے: ویکسین تک جامع عالمی رسائی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور جب تک ہر کوئی محفوظ نہیں ہوتا کوئی بھی محفوظ نہیں ہے!'' 

 

 

مزید معلومات کے لیے براہ کرم رابطہ کریں:

وزارتِ صحت

سجاد شاہ،  +92 301 5103069

طہ طارق،  tahatariq0909@gmail.com، +92 344 4400998

یونیسیف

کیتھرین ویبل، یونیسیف پاکستان،  cweibel@unicef.org،  +92 300 500 2592

عالمی ادارہ صحت

مریم یونس، ڈبلیو ایچ او پاکستان، yunusm@who.int، + +92 300 8441744

 

 

UN entities involved in this initiative

UNICEF
United Nations Children’s Fund
WHO
World Health Organization

Goals we are supporting through this initiative