'ہم اقوام متحدہ کے لوگ ۔۔۔'
یہ اقوام متحدہ کے منشور کے ابتدائی الفاظ ہی نہیں بلکہ ان سے یہ بھی طے ہوتا ہے کہ ہم کون ہیں۔
اقوام متحدہ کی حیثیت ایک ادارے سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ دنیا بھر پر محیط، براعظموں کو جوڑتا اور نسلوں کو تحریک دیتا ایک زندہ عہد ہے۔
ہم غربت اور بھوک پر قابو پانے، قیام امن، انسانی حقوق کو فروغ دینے اور باہم مل کر مزید پائیدار دنیا کی تعمیر کے لیے 80 سال سے کام کرتے آئے ہیں۔
مستقبل میں دیکھا جائے تو ہمیں بہت بڑے پیمانے پر مسائل کا سامنا ہے جن میں بڑھتے مسلح تنازعات، موسمیاتی ابتری، بے قابو ٹیکنالوجی اور ہمارے ادارے کی بنیاد کو لاحق خطرات شامل ہیں۔
یہ گھبرانے یا پیچھے ہٹنے کا وقت نہیں۔
اب دنیا کو ایسے مسائل حل کرنے کے عہد کی تجدید کرنا ہو گی جن پر کوئی ملک اکیلا قابو نہیں پا سکتا۔
اقوام متحدہ کے اس دن پر آئیے متحد ہو کر آپ کے اقوام متحدہ کا غیرمعمولی وعدہ پورا کریں۔
آئیے دنیا کو دکھا دیں کہ جب 'ہم لوگ' متحد ہو کر کام کرنا چاہیں تو کیا کچھ ممکن ہے۔